پی این ایس سی بین الصوبائی ویمنز سافٹ بال چیمپئن شپ ؛ کٹس کی رونمائی

پی این ایس سی بین الصوبائی ویمنز سافٹ بال چیمپئن شپ: کٹس کی رونمائی

بین اقوامی سطح پر نمائندگی کیلئے ایونٹ سافٹ بال پلیئرزکیلئے بہترین موقع ہے۔رونق لاکھانی

کراچی۔ پہلی پی این ایس سی بین الصوبائی ویمنز سافٹ بال چیمپئن شپ میں شریک ٹیموں کی کٹس کی رونمائی کر دی گئی اس ضمن میں منعقدہ

پروقار تقریب میں اسپیشل اولمپکس پاکستان کی چیئر پرسن رونق لاکھانی،سافٹ بال فیڈریشن پاکستان کی پیٹرن فاطمہ لاکھانی، صدر آصف عظیم،ایس وی پی پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ، چیئر پرسن یاسمین حیدر،نائب صدر تہمینہ آصف ممبرپی او اے سید وسیم ہاشمی،

پی این ایس سی کی اسسٹنٹ منیجر ایڈمن عائشہ لینا اور ودیگر شخصیات بھی موجود تھیں اس موقع پر اسپیشل اولمپکس پاکستان کی چیئر پرسن رونق لاکھانی کا کہنا تھا

پاکستانی خواتین کی صلاحیتیں دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ اسپورٹس میں بھی کسی طور کم نہیں ہیں خواتین کو بااختیار بنا کر ہم اسپورٹس میں بھی اپنا لوہا منواسکتے ہیں

سافٹ بال چیمپئین شپ میں شریک خواتین کھلاڑیوں کے لئے یہ ایک بہترین موقع ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا بھر پور اظہار کریں تاکہ انہیں بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کی نمائندگی کا موقع مل سکے

میں پی این ایس سی اور کومبیکس اسپورٹس سمیت ایونٹ کے تمام اسپانسرز کا شکریہ ادا کرتی ہوں ایس ایف پی کی پیٹرن فاطمہ لاکھانی نے چیمپئین شپ میں شریک تمام ٹیموں کی کھلاڑیوں کو تلقین کی کہ وہ اپنے اپنے صوبے کی سفیر بن کر اپنے کھیل سے اپنے صوبے کا نام روشن کریں

خواتین کی سافٹ بال چیمپئین شپ کے انعقاد پرسافٹ بال فیڈریشن پاکستان کے صدر آصف عظیم اور ان کی پوری ٹیم قابل مبارکباد ہے فیڈریشن کے صدر آصف عظیم کاکہنا تھا کہ صحت مند کھلاڑی مضبوط پاکستان کا پیغام پورے ملک میں پہنچائیں گے

بین الصوبائی چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے لئے پر امید ہیں تمام صوبوں کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں بلدیہ عظمی کراچی اور عیسی لیب کیجانب سے استقبالیہ تقاریب منعقد کی جائیں گی

چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی ڈاکٹر فرحان عیسی نے کہا کہ بین الصوبائی ویمنز سافٹ بال چیمپئن شپ کی میزبانی سندھ کے لئے اعزاز کی بات ہے جس کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے

عائشہ لینا نے کہا کہ پی این ایس سی مستقبل میں بھی سافٹ بال فیڈریشن پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھتے ہوئے اس طرز کے ایونٹس کے لئے ساتھ مل کر کام کرے گا

error: Content is protected !!