ٹی 20 ورلڈ کپ ؛ پاکستان سمیت آئی سی سی نے 5 مختلف ممالک میں 9 لائیو سائٹس کے ساتھ میچز براہ راست دکھائے گی

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بمقابلہ بھارت میچ 9 جون کو نیویارک میں کھیلا جائے گا،

نیویارک سے 11 ہزار کلومیٹر دور راولپنڈی میں بیٹھے شائقین بھی اس میچ سے لطف اندوز ہوسکیں گے،

آئی سی سی نے تصدیق کی ہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کرکٹ شائقین کے لیے فین پارک بنایا جائے گا، شائقین بڑی اسکرین پر اس اہم میچ سے براہ راست لطف اندوز ہو سکیں گے۔

پاکستان سمیت آئی سی سی نے 5 مختلف ممالک میں 9 لائیو سائٹس کے ساتھ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے میچز براہ راست دیکھانے کے لیے فین پارکس کی ریکارڈ تعداد کا اعلان کیا ہے۔

ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے میچز نیویارک سٹی، نئی دہلی، راولپنڈی سمیت مختلف مقامات پر آئی سی سی کے قائم کردہ فین دکھائے جائیں گے، جو کہ کسی بھی آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے اب تک کے سب سے زیادہ فین پارکس ہوں گے۔

پارکوں میں لائیو تفریح جیسے ڈی جے، کھانے پینے کے آوٹ لیٹس اور دیگر تفریحی سرگرمیاں بھی ہوں گی، جس سے یہ دنیا بھر کے شائقین کے لیے ایک ناقابل فراموش تجربہ ہوگا، فین پارکس میں کرکٹ ایمبیسیڈرز بھی آئیں گے۔

آئی سی سی کے مطابق 10 مختلف فین پارکس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ اے کا کھیل دکھایا جائے گا، ان میں نیویارک میں سیڈر کریک پارک، نئی دہلی میں اندرا گاندھی انڈور ایرینا اور پاکستان میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم بھی شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز میں کینسنگٹن اوول، بارباڈوس، برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، ٹرینیڈاڈ، پروویڈنس اسٹیڈیم، سرویوین رچرڈز اسٹیڈیم، ڈیرن سیمی کرکٹ گراؤنڈ، سینٹ اور آرنوس ویل اسٹیڈیم میں میچز کھیلے جائیں گے۔

امریکا میں 3 مختلف مقامات پر میچز کھیلے جائیں گے، میچر آئزن ہاور پارک، نیویارک کرکٹ اسٹیڈیم اور گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز اور امریکا کے 9 مختلف مقامات پر 55 میچ کھیلے جائیں گے۔

تعارف: News Editor