آل پاکستان محمد ماجد اینڈ عبدالناصر باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے ہوگا

آل پاکستان محمد ماجد اینڈ عبدالناصر باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز 28 مئی آج سے ہوگا،

صوبوں سمیت ڈیپارٹمنٹ کی 10 ٹیمیں ایکشن میں ہونگی۔

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)

انڈورگیمز کے مقبول ترین کھیل باسکٹ بال کو پروان چڑھانے کیلئے آل پاکستان باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد رائزنگ اسٹار باسکٹ بال اکیڈمی اور الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کے زیر اہتمام کیا جارہا ہے۔

چئیرمین آرگنائزنگ کمیٹی ڈاکڑ عمر دراز خان کے زیر سرپرستی اور ممبرز میں عظیم الشان، وسیم الرحمان، یعقوب قادری اور ماجد رسول شامل ہیں۔

باسکٹ بال ٹورنامنٹ کو پہلی بار کسی پرائیویٹ تعلیمی ادارے الفاایجوکیشن نیٹ ورک کا تعاون حاصل ہے اور میڈیا کوارڈینیٹر کاشف احمد فاروقی کے مطابق آل پاکستان باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں 10 ٹیمیں شرکت کرہی ہیں

جن میں صوبوں سمیت مختلف ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں بھی شامل ہیں پاکستان آرمی، واپڈا، ائیرفورس، پولیس، رینجرز، اسلام آباد، کے پی کے، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کی ٹیمیں حصہ لیں گئی۔

دلچسب اور سنسنی خیز مقابلے 28 مئی سے صدیق میمن اسکاوٹ جمنازیم میں کھیلے جائیں گے ٹورنامنٹ کا فائنل 2 جون کو کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!