چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا پاکستانی وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کیلئے 15 لاکھ روپےکا انعام

پاکستان کی وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کی مسلسل دوسری بار ایشین چیمپئن شپ میں فتح۔ چئیرمین پی سی بی کی خصوصی دعوت پرکھلاڑیوں کی قذافی سٹیڈیم آمد۔ ملاقات۔ مبارکباد دی۔کارکردگی کو سراہا

چئیرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ 15 لاکھ روپے کا چیک دیا۔ پی سی بی وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کی سپورٹ جاری رکھے گا ۔ محسن نقوی

آپ نام کے ساتھ کرکٹ کے بھی محسن ہیں۔ وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے حوصلہ افزائی کرنے پر چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا

لاہور 27 مئی۔ پاکستان کی وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کی مسلسل دوسری بار ایشین چیمپئن شپ میں فتح۔ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی خصوصی دعوت پر وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی قذافی سٹیڈیم آمد۔ وہیل چیئر کرکٹ کے کھلاڑیوں نے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی ۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو ایشین چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی اور کارکردگی کو سراہا ۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور 15 لاکھ روپے کا چیک دیا۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کی کامیابیوں پر دلی خوشی ہوئی ہے۔ پی سی بی وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کی سپورٹ جاری رکھے گا ۔

امید ہے کہ وہیل چیئرکرکٹ ٹیم آئندہ بھی ٹورنامنٹس جیت کر پاکستان کا نام روشن کرے گی۔ وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے قذافی سٹیڈیم بلا کر حوصلہ افزائی کرنے پر چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نام کے ساتھ کرکٹ کے بھی محسن ہیں۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کرنے والوں میں وہیل چیئر کرکٹ کونسل کی چیئرپرسن رخسانہ راجپوت۔ وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد ذیشان۔ نائب کپتان عمران ارائیں ۔ بیٹسمین سید ارسلان احمد۔ وکٹ کیپر بیٹر معظم نواز اور دنیا کے تیز ترین باولر محمد فیاض شامل تھے۔

چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر۔ ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی۔ سینیر جنرل مینجر ڈومیسٹک کرکٹ جیند ضیا اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

واضح رہے کہ پاکستانی وہیل چیئر کرکٹ ٹیم نے نیپال میں ہونے والے فائنل میں سری لنکا کو ہرا کر ایشین چیمپئن شپ جیتی تھی۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport bacansport