آل پاکستان باسکٹ بال ٹورنامنٹ ؛ پہلے روز واپڈا، اٸیر فورس، رینجرز ، سندھ گرینز کامیاب

واپڈا، اٸیر فورس، رینجرز ، سندھ گرینز آل پاکستان محمد ماجد اور عبدالناصر میموریل باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے پہلے روز کامیاب

پاکستان واپڈا، اٸیر فورس، رینجرز اور سندھ گرینز نے آل پاکستان محمد ماجد اور عبدالناصر میموریل باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے پہلے راونڈ میں کامیابیاں حاصل کرلی۔

کراچی میں کھیلے جانیوالے چھ روزہ ایونٹ کا افتتاح میٸر کراچی مرتضی وہاب صدیقی نے کیا جبکہ پاکستان باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری محمد یعقوب قادری سمیت دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ایونٹ کے پہلے روز پاکستان واپڈا نے یکطرفہ مقابلے کے بعد سندھ واٸٹس کو 36کے مقابلے میں 74پواٸنٹس سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں پاکستان رینجرز نے بلوچستان 40-74پواٸنٹس سے جبکہ سندھ گرینز نے سندھ واٸٹس ک 53-84پواٸنٹس سے ہرایا۔

پہلے روز چوتھے میچ میں ایٸر فورس نے اسلام آباد کو 43کے مقابلے میں 75پواٸنٹس سے جبکہ پولیس نے سندھ یلیو کو 32-62پواٸنٹس سے شکست دی۔

میٸر کراچی مرتضی وہاب صدیقی نے ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد اور نوجوانوں کو باسکٹ بال کھیل کی طرف راغب کرنے کیلٸے منتظمین کی جانب سے کی جانیوالی کوششوں کو سراہا۔

error: Content is protected !!