باکسنگ یوتھ ورلڈ چیمپئن عثمان وزیر نے اپنی 13ویں انٹرنیشنل فائٹ کا اعلان کر دیا

 باکسنگ یوتھ ورلڈ چیمپئن عثمان وزیر نے اپنی 13ویں انٹرنیشنل فائٹ کا اعلان کر دیا۔

عثمان وزیر کی فائٹ 27 جون کو بنکاک تھائی لینڈ میں ہوگی، اس بار عثمان وزیر کا مقابلہ مصری حریف سے ہوگا ۔

عثمان وزیر اپنی تمام 12 فائٹ جیت کر ناقابل شکست ہیں ، عثمان وزیر ورلڈ یوتھ ٹائٹل،ایشین ٹائٹل اور مڈل ایسٹ ٹائٹل جیت چکےہیں ۔

عثمان وزیر اپنی 13ویں فائٹ کے لئے بھرپور ٹریننگ کر رہے ہیں ، ان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میں نے اس فائٹ کے لیے زبردست محنت کی ہے، قوم میری کامیابی کی دعا کرے۔

عثمان وزیر نے ایشین ٹائٹل، مڈل ایسٹ اور ورلڈیوتھ ٹائٹل بھی جیت کر پاکستان اور گلگت بلتستان کا نام روشن کیا، انہوں نے حکومت پاکستان اور گلگت حکومت سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

error: Content is protected !!