پشاور ؛ آرچری کے کھلاڑیوں کیلئے مختص جگہ پر کرکٹ کے کھلاڑیوں کا قبضہ؟

صوبائی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ میں ارچری کے کھلاڑیوں کیلئے مختص جگہ پر کرکٹ کے کھلاڑیوں کی پریکٹس کا سلسلہ جاری

پشاور سپورٹس کمپلیکس مین واقع ارچری کے لئے مختص جگہ پر کرکٹ کے کھلاڑیوں کی پریکٹس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ۔ چند روز قبل بھی ارچری کے ٹارگٹ کو توڑ دیا گیا تھا

جس کا تاحال سپورٹس ڈائریکٹوریٹ خیبرپختونخوا کے کسی بھی شخصیت نے نوٹس نہیں لیا ۔ متعدد مرتبہ شکایات درج کرانے کے باوجود صوبائی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ دوسرے کھیلوں کے کھلاڑیوں کو ارچری گراؤنڈ میں آنے سے منع نہیں کرسکی ہے ۔

متعدد مرتبہ ٹارگٹ توڑنے کے باوجود بھی نہ تو کسی کی خلاف کوئی کاروائی کی گئی حالانکہ اس جگہ پر کلاس فور اہلکار سمیت چوکیدار بھی تعینات ہے لیکن وہ بھی اس معاملے میں بے بس دکھائی دیتے ہیں

error: Content is protected !!