پی این ایس سی بین الصوبائی ویمنز سافٹ بال چیمپئن شپ کی میزبانی سندھ کے لئے اعزاز ہے ; گورنر سندھ

پہلی پی این ایس سی بین الصوبائی ویمنز سافٹ بال چیمپئن شپ کی میزبانی سندھ کے لئے اعزاز ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری

ہمارا ادارہ آئندہ بھی سافٹ بال کے کھیل کی ترویج اور فروغ کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرے گا۔

کموڈور مسعود الحسن

30 مئی کو چیمپئین شپ کی افتتاحی تقریب کے پی ٹی فٹبال اسٹیڈیم میں منعقد ہو گی۔آصف عظیم

کراچی۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ کھیلوں میں خواتین کھلاڑیوں کو برابری کی بنیاد پر مواقع فراہم کر کے ہم انہیں بااختیار بنا سکتے ہیں تا کہ وہ مستقبل میں آنے والی نسلوں کیلئے نئی راہیں ہموار کرسکیں بین الصوبائی ویمنز سافٹ بال چیمپئن شپ کی میزبانی سندھ کے لئے اعزاز ہے،اس چیمپئن شپ سے صوبوں کے درمیان مساوات اور باہمی احترام کو بھی مزید فروغ ملے گا

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں منعقدہ ایک پرقار تقریب میں پہلی پی این ایس سی بین الصوبائی ویمنز سافٹ بال چیمپئن شپ کی ٹرافی کی رونمائی کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے صدر آصف عظیم، سینیئر نائب صدر ڈاکٹر فرحان عیسی، نائب صدر تہمینہ آصف، پی این ایس سی کے جنرل مینیجر ایڈمن کموڈور مسعود الحسن، اسسٹنٹ منیجر ایڈمن عائشہ لینا بھی موجود تھیں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ر گورنر سندھ مجھے فخر ہے

کہ بین الصوبائی سطح پر خواتین کی یہ پہلی سافٹ بال چیمپئن شپ کی میزبانی سندھ کر رہا ہے اس ایونٹ سے پورے ملک میں مساوات اور باہمی ا حترام میں اضافے کے ساتھ ساتھ ملی اتحاد کا پیغام جائے گا

چیمپئن شپ کے انعقاد سے جہاں سندھ کی خواتین میں سافٹ بال کا شوق پروان چڑھے گا وہیں نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کو

اس تاریخی چیمپئن شپ کی میزبانی کے لئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ میں پی این ایس سی سمیت دیگر اسپانسرز کا بھی مشکور ہوں کہ انہوں نے اس چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے لئے تعاون فراہم کیا

سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے صدر آصف عظیم نے کہا کہ گورنر سندھ کیجانب سے سافٹ بال کی سرپرستی اس کھیل کیلئے خوش آئند ہے

30 مئی کو چیمپئین شپ کی افتتاحی تقریب کے پی ٹی فٹبال اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہو گی جبکہ چیمپئین شپ کا فائنل یکم جون کی شام کو کھیلا جائے گا

ایس ایس اے کے صدر ڈاکٹر فرحان عیسی نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ چیمپئن شپ کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی چیمپیئن شپ کا انعقاد ملک میں سافٹ بال کے کھیل کے فروغ اور ترقی میں بہت معاون ثابت ہوگا

پی این ایس سی کے جنرل مینیجر ایڈمن کموڈور مسعود الحسن نے کہا کہ صوبائی سطح پر خواتین کھلاڑیوں کے مابین صحت مندانہ مقابلوں کا ماحول پیدا ہوگا ہمارا ادارہ آئندہ بھی سافٹ بال کے کھیل کی ترویج اور فروغ کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرے گا

تعارف: News Editor