انگلینڈ میں کپتان بابر اعظم سمیت پاکستانی کھلاڑیوں کی سکیورٹی سخت

انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کے لیے 2 اضافی سکیورٹی افسر مہیا کر دیے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اضافی سکیورٹی افسر قومی کھلاڑیوں کی نقل و حرکت کے دوران موجود ہوں گے۔

کپتان بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں کو ہوٹل سے باہر نکلتے وقت مداح گھیر لیتے تھے۔ مداحوں کے گھیرنے کی وجہ سے ناخوشگوار ویڈیوز بھی سامنے آ رہی تھیں۔

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی درخواست پر انگلینڈ بورڈ نے سکیورٹی افسر فراہم کیے ہیں۔
خیال رہے کہ کارڈف میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ہوٹل سے باہر نکلتے ہی مداحوں نےگھیر لیا تھا۔

جس پر بابر اعظم جھنجھلا گئے تھے اور غصے میں آگئے تھے۔ انہوں نے انتظامیہ پر بھی ناراضی کا اظہار کیا تھا لیکن تھوڑی ہی دیر میں وہ اپنے چاہنے والوں میں گھل مل گئے اور ان کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بنوائیں ۔

تعارف: News Editor