آل پاکستان محمد ماجد اور عبدالناصر میموریل باسکٹ بال ٹورنامنٹ: اسلام آباد، واپڈا، اٸیرفورس فتح یاب

 

آل پاکستان محمد ماجد اور عبدالناصر میموریل باسکٹ بال ٹورنامنٹ: اسلام آباد، واپڈا، اٸیرفورس فتح یاب

 آل پاکستان محمد ماجد اور عبدالناصر میموریل باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے دوسرے راونڈ میں اسلام آباد، پاکستان واپڈا اور اٸیر فورس نے حریف ٹیموں کو شکست دیکر کامیابیاں حاصل کرلی۔

چھ روزہ ایونٹ کے دوسرے روز کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد یعقوب مہمان خصوصی تھے۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے روز اسلام آباد نےاپنے شاندار کھیل کی بدولت پولیس کو 62کے مقابلے میں 87پواٸنٹس سے شکست دی۔

اسلام آباد کی طرف سے جبران آصف نے 26، علی کاظمی نے 15، مومن جاوید نے 14پواٸنٹس سکور کٸے جبکہ پولیس کی طرف سے علی رضا 34پواٸنٹس بنا کر نمایاں رہے۔

دوسرےمیچ میں واپڈا نے زین الحسن کے 22 اور عالی جاہ کے 20پواٸنٹس کی بدولت بلوچستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد39کے مقابلے میں 108پواٸنٹس سے شکست دی۔

تیسرے میچ میں اٸیر فورس نے اپنے جارحانہ کھیل کی بدولت سندھ یلیو کو 42-91پواٸنٹس سے زیر کیا۔ قبل ازیں کھیلے گٸے میچز میں پولیس نے سندھ یلیو کو 32-62 پواٸنٹس سے جبکہ پنجاب رینجرز نے بلوچستان کو 40-74پواٸنٹس سے ہرایا تھا۔

محمد ماجد اور عبدالناصر مرحوم قومی ٹیم کی نماٸندگی کیساتھ ساتھ طویل عرصہ تک نیشنل ایونٹس میں پاکستان کی نماٸندگی کرتے رہےجن کی باسکٹ بال کھیل سے والہانہ محبت اور خدمات کے اعتراف میں میموریل ٹورنامنٹ منعقد کروایا جارہا ہے۔

error: Content is protected !!