انڈر23 خیبرپختونخواگیمز، مردوں کے مقابلے شروع ہوگئے

انڈر23 خیبرپختونخواگیمز، مردوں کے مقابلے شروع ہوگئے

فٹ بال میں پشاوراوربنوں کے اپنے اپنے مقابلے جیت لیے کرکٹ کامیدان بنوں اورمردان کے نام رہا

پشاور(زوہیب احمد)

خیبرپختونخوا انڈر 23 انٹر ریجنل گیمز کے فٹبال مقابلے طہماس فٹ بال گروانڈ پشاورمیں شروع ہوگئے پہلے روز کھیلے گئے مقابلوں میں پشاوراوربنوں کے اپنے اپنے مقابلے جیت کر اگلے روانڈکے لیے کوالیفائی کرلیاہے

فٹ بال ایونٹ کے پہلا میچ پشاور اورہزارہ کے مابین کھیلاجوکہ کافی دلچسپ رہا دونوں ٹیموں نے شانداراورمعیاری کھیل کادلکش مظاہرہ کیاپہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم نے گول کرنے کے کئے

مواقعے ضائع کئے دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیمو ں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پرکئی ایک حملے کئے کھیل کے 62منٹ میں پشاورکے کھلاڑیوں نے عمدہ پاسز پربال کوڈی تک پہنچایا

جس پروارث کے عمدہ پاس پروقاص نے گول کردیا جوکہ فیصلہ کن رہا۔دیگر میچزز میں بنوں نے کوہاٹ کودوصفر سے جبکہ پشاورنے مردان کوشکست دیکرسیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ۔

حیات آبا د کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں بنوں نے ملاکنڈکودووکٹوں سے شکست دی۔پہلے کھیلتے ہوئے ملاکنڈکی ٹیم مقررہ پندرہ اووز میں 84رنز بنائے الیاس 25رنزکے ساتھ نمایارں رہے

جواب میں بنوں نے مطلوبہ ہد ف آٹھ وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا۔اویس 30اورجاوید 23رنزکے ساتھ نمایاں رہے کھیلئے گئے دوسرے میچ میں مردان نے ڈی آی خان کوپانچ وکٹوں سے مات دی۔

پہلے کھیلتے ہوئے ڈی آی خان نے پہلے کھیلتے ہوئے 135رنز بنائے جوجواب میں مردان نے پانچ وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیے سلمان نے88رنز کی شانداراننگزکھیلی۔

میچز پرویزخان اورعمران اللہ کے زیرنگرانی منعقد ہورہے ہیں۔وااضع رہے کہخیبرپختونخوا انڈر 23 انٹر ریجنل گیمزکے تین روزہ مقابلوں کا باضابطہ افتتاح وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پورنے کیا

اس موقع پر مشیر وزیر اعلیٰ کھیل و امور نوجوانان سید فخر جہان سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔گیمز میں 1850 مرد و خواتین کھلاڑی 20 مختلف کھیلوں میں شرکت کریں گے جس میں 770 خواتین 9 مختلف گیمز جبکہ 1150 مرد کھلاڑی 11 مختلف گیمز میں شرکت کررہے ہیں

تعارف: News Editor