وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ نیشنل ہینڈ بال لیگ‘ پنجاب اور خیبرپختونخوا نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
پشاور (زوہیب احمد)
ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس یونیورسٹی کے زیراہتمام وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ نیشنل ہینڈ بال لیگ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کی ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،
پشاور یونیورسٹی گراؤنڈ پر گزشتہ روز کھیلے گئے لیگ میچز میں پنجاب گرین نے بلوچستان گرین کو 33-17 اور سندھ نے فیڈرل کو 11-8 شکست دیدی،
کے پی گرین نے سندھ گرین کو بارہ کے مقابلے سینتیس‘پنجاب گرین نے فیڈرل گرین کو آٹھ کے مقابلے میں پینتالیس‘ کے پی وائٹ نے سندھ وائٹ کو چودہ کے مقابلے میں بیس‘پنجاب وائٹ نے کے پی وائٹ کو بارہ کے مقابلے میں سینتیس گول سے شکست دی
جبکہ بلوچستان وائٹ اور فیڈرل وائٹ کی ٹیموں کے درمیان میچ اٹھارہ‘اٹھارہ گول سے برابر رہا۔اس موقع پر صوبائی ہینڈ بال ایسوسی ایشن کے صدر اور ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحر کرم‘
ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر نورزادہ،عبدالرشید انور‘ احسن خان‘ سجاد خان‘ پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے عہدیداران اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندے بھی موجود تھے۔