پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون ایک میں ابو ریحان کرکٹ کلب کی کامیابی "،
منور اسپورٹس کو 87رنز سے شکست ،محمد علی کی پانچ وکٹیں، محمد شامل کی آل راؤنڈ کارکردگی ،”
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)
پی سی بی کے تعاون سے اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون ایک کے زیر اہتمام جاری پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں ابو ریحان کرکٹ کلب نے منور اسپورٹس کو باآسانی 87 رنز سے شکست دے دی ۔
اسٹوڈنٹس گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں ابو ریحان کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 34.5 اوورز میں تمام وکٹوں پر 134 رنز بنائے ۔
محمد شامل نے 27، محمد فہیم نے 17 اور محمد حماد نے 16 رنز اسکور کئے ۔اسامہ حیات اور سمیع اللہ نے تین تین جبکہ شان افضل نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
جواب میں منور اسپورٹس ابو ریحان کی شاندار باؤلنگ کی بدولت صرف 13.1 اوورز میں 47 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔عمران خان نے 16 رنز بنائے ۔
فاسٹ بالر محمد علی نے جارحانہ باؤلنگ کرتے ہوئے صرف 13 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد شامل نے 3 اور فراز احمد خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
میچ سے قبل دونوں ٹیموں کا تعارف سیکریٹری آر سی اے کے زون ایک عارف وحید خان سے کرایا گیا اس موقع پر فرسٹ کلاس کرکٹر ظفر احمد ، ابوریحان سی سی کے سیکریٹری شہروز علوی اور دیگر بھی موجود تھے ۔