کوہ پیما نائلہ کیانی لڑکیوں کی تعلیم کیلئے قومی خیر سگالی سفیر مقرر

وفاقی وزارت تعلیم نے پاکستان کی معروف خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی کو لڑکیوں کی تعلیم کے لیے قومی خیر سگالی کی سفیر مقرر کر دیا،

نائلہ کیانی نے 8 ہزار میٹر سے زائد کی 14 بلند ترین چوٹیوں میں سے 11 کو سر کیا ہے۔

وفاقی وزارت تعلیم نے پاکستان کی معروف کوہ پیما نائلہ کیانی کو لڑکیوں کی تعلیم کے لیے قومی خیر سگالی کی سفیر مقرر کر دیا۔

وفاقی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ نائلہ کیانی خیر سگالی سفیر کی حیثیت سے ملک بھر میں لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کریں گی، نائلہ کیانی کی بطور قومی خیر سگالی سفیرتقرری خواتین کو تعلیم کے ذریعے بااختیار بنانے کے عزم کا ثبوت ہے۔

واضح رہے کہ نائلہ کیانی ایرو اسپیس انجینئر اور ایک بینکر ہیں، وہ پہلی پاکستانی خاتون اور تیسری پاکستانی ہیں جنہوں نے 8,000 میٹر سے زائد 14 بلند ترین چوٹیوں میں سے 11 کو سر کیا ہے۔

اپنی تقرری پر نائلہ کیانی کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم کے لیے قومی خیر سگالی کی سفیر مقرر ہونے پر فخر محسوس کر رہی ہوں، ہمارے ملک کے لیے خواتین کو بااختیار بنانے اور کامیابی کا واحد راستہ تعلیم ہے ۔

error: Content is protected !!