عبدالرزاق اور سعید اجمل پاکستانی اسٹارز کی نمائندگی کریں گے

سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق اور سعید اجمل کیلیفورنیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی اسٹارز کی نمائندگی کریں گے۔

یہ ایونٹ نئے کرکٹرز کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے جس کے زریعے کمیونیٹی کو کھیل کے ساتھ سوشلائز ہونے کا بھی موقع ملتا ہے۔ ڈائریکٹر ٹورنامنٹ

سی سی ایف ایک غیر منافع بخش آرگنائزیشن ہے جو پاکستان میں یتیم اور بے سہارا افراد کے فلاح و بہبود کیلئے بھی کام کرتی ہے، ٹورنامنٹ کا آغاز 30 مئی سے ہورہا ہے۔ڈائریکٹر ٹورنامنٹ محمد عمران اشرف

کیلیفورنیا(اسپورٹس ڈیسک)

لاس اینجلس کے اورینج کاونٹی میں کھیلے جانے والے انٹرنیشنل کیلیفورنیا کپ کے گزشتہ تیرہ سالوں سے شاندار انداز میں کیا جارہا ہے پاکستان سپر لیگ کی طرز پر ہونے والے کیلوفورنیا کپ میں 25 فرنچائزز کی ٹیمیں شریک ہیں

میگا ایونٹ کی شان بڑھانے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر عبدلرزاق اور سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل نے بھی کیلوفورنیا کپ کا رخ کرلیا وہ پاکستانی اسٹارز ٹیم کی نمائندگی کرتے دکھائی دیں گے

اس ٹیم کو نامور بزنس مین زیشان بشیر نے خریدا ہے زیشان بشیر نے پاکستان میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل ریسلنگ کی بنیاد بھی رکھی تھی،

ڈائریکٹر ٹورنامنٹ محمد عمران اشرف نے کہا کہ یہ ایونٹ نئے کرکٹرز کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے جس کے زریعے کمیونیٹی کو کھیل کے ساتھ سوشلائز ہونے کا بھی موقع ملتا ہے

انھوں نے کہا کہ سی سی ایف ایک غیر منافع بخش آرگنائزیشن ہے جو پاکستان میں یتیم اور بے سہارا افراد کے فلاح و بہبود کیلئے بھی کام کرتی ہے،

ٹورنامنٹ کا آغاز 30 مئی سے ہورہا ہے جو تین مختلف گراونڈز پر کھیلا جائے گا دفاعی چیمپئن زلمی لوڈائی اعزاز کا دفاع کرے گی۔

تعارف: News Editor