پہلی پی این ایس سی بین الصوبائی ویمنز سافٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز

پہلی پی این ایس سی بین الصوبائی ویمنز سافٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز

پنجاب اور بلوچستان کی فتح،جاپانی قونصل جنرل ہتوری سامارو نے چیمپئن شپ کا افتتاح کیا

کراچی:پنجاب اور بلوچستان نے پہلی پی این ایس سی بین الصوبائی ویمنز سافٹ بال چیمپئن شپ کے پہلے روز اپنے میچز جیت کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا،سندھ اور خیبر پختونخوا کو شکست ہو گئی،

کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس گراؤنڈ پر رنگا رنگ اور پروقار افتتاحی تقریب میں جاپان کے قونصل جنرل ہتوری ماسارو نے گیند کو ہٹ لگا کر چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ملائشیا کے قونصل جنرل حزمان احمد،چیف فنانس آفیسر پی این ایس سی سید جرار حیدر کاظمی، سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے صدر آصف عظیم،سینئر نائب صدر ڈاکٹر فرحان عیسی،

چیئر پرسن پاکستان فیڈریشن سافٹ بال یاسمین حیدر، نائب صدر تہمینہ آصف، اسسٹنٹ منیجر ایڈمن پی این ایس سی عائشہ لینا،

منیجر اسپورٹس کے پی ٹی میجر(ر) محمود ریاض،زبیر ماچا،سید وسیم ہاشمی،بھی موجود تھے۔مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سافٹ بال کا کھیل تیزی سے فروغ پا رہا ہے،

یہ اس بات کا غماز ہے کہ سندھ سمیت ملک بھر میں اس کھیل کا ٹیلنٹ موجود ہے،بین الصوبائی ویمنز سافٹ بال چیمپئن کا انعقاد خوش آئند ہے،اس سے ویمنز اسکولز،کالجز اور یونیورسٹیز میں بھی کھیل کو مقبولیت حاصل ہو گی۔

پاکستان فیڈریشن سافٹ بال کے صدر آصف عظیم نے اپنے خطاب میں تمام ٹیموں کی بھر پور شرکت پرستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ میلہ آپ کے لئے سجایا گیا ہے،مکمل نظم و ضبط کے ساتھ کھیل کے قواعد کی پاسدار ی کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کریں،

آپ اس ایونٹ میں اپنے صوبے کی سفیر ہیں،آپ خوش قسمت ہیں کہ تاریخی چیمپئن شپ میں اپنے صوبے کی نمائندگی کر رہی ہیں۔سید جرار حیدر کاظمی کا کہنا تھا کہ پی این ایس سی صحتمند سرگرمیوں کے فروغ میں اپنا کرداا دا کرتا رہے گا۔

ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے ملک بھر سے آنے والی کھلاڑیوں اور آفیشلز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایونٹ کے شایان شان انداز سے انعقاد میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔۔

چیمپئن شپ کے افتتاحی میچ میں پنجاب نے سندھ کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 16-05سے دوسری اننگ میں ہی شکست دے دی،

پنجاب کی جانب سے فضا سرور،ارم شہزادی،نور،امبر،مہک،کرن،سپنا اور فہمیدہ نے دو دو رنز بنائے جبکہ سندھ کی جانب سے تلسی،دیشا،فراشا،مرکلین اور علیزہ خان نے ایک ایک رن اسکور کیا۔

قبل ازیں صبح کے سیشن میں کھیلے گئے میچ میں بلوچستان نے دل چسپ مقابلے کے بعد خیبر پختونخوا کو 12-11سے تیسری اننگز میں شکست دی تھی۔

بلوچستان کی جانب سے زہرہ نے تین،نایاب اور نرگس نے دو دو جبکہ فرزانہ،کاکا،مبشرہ،سمیہ اور آمنہ نے ایک ایک رن اسکور کیا۔

خیبر پختونخوا کی جانب سے ایمن،رامین اور نایاب نے د و دو جبکہ عائشہ اقبال،شوال،حنا،سدرہ اور آسیہ نے ایک ایک رن اسکور کیا۔بلوچستان نے 12جبکہ خیبر پختونخوا نے 11رنز اسکور کئے۔ایونٹ میں آج مزید دو میچز کھیلے جائیں گے۔

error: Content is protected !!