پی سی بی انٹر یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کراچی زون ” دو میچوں کے فیصلے ہوگئے

پی سی بی انٹر یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کراچی زون کے افتتاحی روز دو میچوں کے فیصلے ہوگئے،”

کراچی یونیورسٹی کی یسرا عامر کی ناقابل شکست سنچری ۔

 کراچی (اسپورٹس رپورٹر)

پی سی بی انٹر یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کراچی زون کے افتتاحی روز دو میچوں کے فیصلے ہوگئے۔کراچی یونیورسٹی کی اوپنر بیٹر یسرا عامر نے شاندار سنچری 107رنز ناٹ آؤٹ بنائی۔

این ای ڈی یونیورسٹی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی یونیورسٹی کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز کے اختتام پر دو وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے کراچی یونیورسٹی کی یسرا عامر نے شاندار سنچری اسکور کی جس میں 17چوکے شامل تھے

جبکہ معصومہ جعفری نے ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 66رنز اسکور کئے ۔جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے نیو پورٹ یونیورسٹی کی ٹیم 100رنزبناسکی۔ زونیرا شاہ 41 اور نہاخان 17رنز بنا سکیں ۔

کراچی یونیورسٹی کی جانب سے کشور مائی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔یسرا عامر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں ۔
آئی بی اے کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے

میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئی بی اے یونیورسٹی کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 74 رنز بنائے ۔منیرا حسن 15 رنز ناٹ بنا کر نمایاں اسکورر رہیں ۔مومینہ اکبر ،لائبہ ظفر ،ثانیہ عمر،ملکہ حشمت نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔
جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے جناح یونیورسٹی کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر 15.1 اوور میں پورا کرلیا ۔جناح یونیورسٹی کی جانب سے لائبہ ظفر 21 ناٹ آوٹ اور ثانیہ عمر نے 17 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔

بہترین آل راؤنڈ کارکردگی دکھانے پر لائبہ ظفر اور ثانیہ عمر کو مشترکہ طور پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔مہمان خصوصی جمشید عیسیٰ ڈائریکٹر اسپورٹس آئی بی اے یونیورسٹی نے دونوں کھلاڑیوں کو کیش انعام دیا۔

error: Content is protected !!