چوتھا ٹی 20 میچ ؛ انگلینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی

 

انگلینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی،

انگلینڈ نے 4 میچوں کی سیریز میں 2 صفر سے فتح حاصل کرلی۔

میزبان ٹیم نے 158رنز کا ہدف 16ویں اوور میں حاصل پورا کرلیا، فل سالٹ نے 45، جوز بٹلر نے 39 رنز اور ول جیک 20 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

پاکستان نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جسے انگلینڈ نے 16ویں اوور میں با آسانی حاصل کرلیا۔ فل سالٹ نے 45، جوز بٹلر نے 39 رنز اسکور کیے۔

ول جیکس نے 20 رنز بنائے، جونی بیئرسٹو 28 اوربروک 17 رنز پر ناقابل شکست رہے،حارث رؤف نے 38 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پاکستان کی آدھی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 86 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی اور بارش کے آنے سے قبل پاکستان نے 5 وکٹوں پر 91 رنز بنائے۔ بارش کی وجہ سے میچ کو کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا تھا۔

کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ پاکستان کو پہلا نقصان 59 رنز پر اٹھانا پڑا جب کپتان بابر اعظم 36 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

محمد رضوان دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جنہیں 65 کے مجموعے پر عادل رشید نے کلین بولڈ کیا۔ رضوان نے 23 رنز کی اننگز کھیلی۔

بارش کے بعد ٹیم جم کر نہ کھیل سکی اور یکے بعد دیگرے تمام کھلاڑی ہی پویلین لوٹ گئے اور کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔ قومی ٹیم کے 4 کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

انگلینڈ کی طرف سے لیام لیونگسٹون، مارک ووڈ اور عادل رشید نے 2، 2، معین علی، جوفرا آرچر اور کرس جورڈن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 4 ہزار رنز مکمل کرلیے، انہوں نے یہ اعزاز انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی 20 میچ میں حاصل کیا ہے۔

بابر اعظم ٹی 20 میں 4 ہزار رنز بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔واضح رہے کہ ویرات کوہلی ٹی 20 انٹرنیشنل میں 4 ہزار رنز بنانے والے پہلے بیٹر ہیں۔

بابر اعظم سے قبل بھارت کے ویرات کوہلی نے 109 اننگز میں 4 ہزار 37 رنز بنائے تھے، بابر اعظم نے 4 ہزار رنز کا سنگ میل 112 اننگز میں مکمل کیا۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون ;  اس میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں محمد رضوان، بابر اعظم (کپتان)، عثمان خان، فخر زمان، شاداب خان، اعظم خان (وکٹ کیپر)، افتخار احمد، شاہین آفریدی، حارث رؤف، محمد عامر اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

انگلینڈ کی پلیئنگ الیون ;  اس میچ کے لیے انگلینڈ کی پلیئنگ الیون میں فِل سالٹ، جوز بٹلر (کپتان، وکٹ کیپر)، وِل جیکس، جونی بیئرسٹو، ہیری بُروک، معین علی، لیام لیونگسٹون، کرس جورڈن، جوفرا آرچر، عادل رشید اور مارک وُڈ شامل ہیں

error: Content is protected !!