کپتان بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔

 قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 4 ہزار رنز مکمل کرلیے، انہوں نے یہ اعزاز انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی 20 میچ میں حاصل کیا ہے۔

بابر اعظم ٹی 20 میں 4 ہزار رنز بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ویرات کوہلی ٹی 20 انٹرنیشنل میں 4 ہزار رنز بنانے والے پہلے بیٹر ہیں۔

بابر اعظم سے قبل بھارت کے ویرات کوہلی نے 109 اننگز میں 4 ہزار 37 رنز بنائے تھے، بابر اعظم نے 4 ہزار رنز کا سنگ میل 112 اننگز میں مکمل کیا۔

بابر اعظم نے 22 گیندوں پر 36 رنز کی اننگز کھیلی، انہیں فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے عادل رشید کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو 1-0 کی برتری حاصل ہے جبکہ دو میچز بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگئے تھے ایک میچ میں قومی ٹیم کو شکست ہوئی تھی۔

error: Content is protected !!