واپڈا، اٸیر فورس آل پاکستان محمد ماجد اور عبدالناصر میموریل باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فاٸنل میں پہنچ گٸی
آل پاکستان محمد ماجد اور عبدالناصر میموریل باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں واپڈا اور پاکستان اٸیر فورس نے فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوے سیمی فاٸنل راونڈ کیلٸے کوالیفاٸ کرلیا۔
چھ روزہ ایونٹ کے تیسرے روز اٸیرفورس نے پولیس کو اپنے جارحانہ کھیل کی بدولت 40کے مقابلے میں 75 پواٸنٹس سے شکست دی۔ اٸیر فورس کی طرف سے مہتاب اکرم نے 18، محمد اختر نے 14پواٸنٹس سکور کٸے۔
دوسرے میچ میں بلوچستان کو سندھ گرینز کےہاتھوں 43-85پواٸنٹس سے شکست کھانا پڑی۔ سندھ گرینز کے تیمور ظہیر اور رانا اطہرنے 15، 15پواٸنٹس سکور کٸے۔
تیسرے میچ میں پنجاب رینجرز نے سندھ واٸٹس کو اپنے شاندار کھیل کی بدولت 56کے مقابلے میں 81 پواٸنٹس سے شکست دی۔ رینجرز کی طرف سے محمد مدثر نے 26،فخراکرم نے16پواٸنٹس سکور کٸے۔
چوتھے میچ میں واپڈا نے اپنے اٹیکنگ کھیل کی بدولت سندھ گرینز کیخلاف50-91پواٸنٹس سے کامیابی حاصل کی۔ ٹورنامنٹ کے چوتھے روز آخری راونڈ میچز کھیلیں جاٸینگے۔