خیبرپختونخوا انڈر 23 گیمز،خواتین کے مقابلوں میں پشاور ریجن کی برتری

خیبرپختونخوا انڈر 23 گیمز،خواتین کے مقابلوں میں پشاور ریجن کی برتری

مشیر کھیل سید فخر جہاں نے بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

پشاور(زوہیب احمد)

خیبرپختونخوا انڈر 23 گیمز،خواتین کے مقابلوں میں پشاور ریجن کی برتری عبدلوالی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں کھیلے گئے بیڈمنٹن کے فائنل میں پشاور نے ہزاروں ریجن کو 0-3 سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی

خواتین والی بال کا فائنل ہزارہ اور مردان ریجن کے مابین کھیلا گیا جس میں ہزارہ نے 0-3 سے برتری حاصل کرلی،

اسی طرح ٹیبل ٹینس کے ایونٹ کے فائنل میچ میں پشاور کے کھلاڑیوں نے مردان کو 0-3 سے شکست دے دی،ہاکی کا فائنل میچ پشاور ریجن اور مردان کے مابین کھیلا گیا

جس میں مردان ریجن کی ٹیم 0-2 سے کامیابی حاصل کرلی تاہم سکواش کے فائنل میں پشاور نے ہزارہ کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلی کے مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان سید فخر جہان نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں میڈلز اور کیش انعامات تقسیم کئے ونر کو ایک لاکھ جبکہ رنر اپ ٹیم کو پچاس ہزار روپے کیش انعامات دیئے گئے

اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی جی سپورٹس عبدالناصر خان،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل مس رشیدہ غزنوی،تحسین اللہ،ڈی ایس او چارسدہ مشعل ملک،ٹیبل ٹینس کے میاں صداقت شاہ،بشرء سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔

اس موقع پر مشیر کھیل سید فخر جہاں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کو کھیلوں کا حب بنا رہے ہیں، اس سے پہلے انٹرمدارس گیمز ہوئیں اب انڈر 23 گیمز کا سلسلہ جاری ہے،

اگلے ماہ بین الصوبائی کھیلوں کی میزبانی کر رہے ہیں۔ بین الصوبائی گیمز میں تمام صوبوں کی ٹیمیں مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے، انہوں نے کہا کہ کوشش ہے دیگر اضلاع میں بھی کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

اس سے قبلپشاور بورڈ گراؤنڈ پر کھیلے گئے خواتین کرکٹ ٹرافی مردان نے اپنے نام کرلی،ایک دلچسپ اور سنسنی خیزمقابلے کے بعد ہزارہ کو چار رنز سے شکست دے کر چیمپئن کا اعزاز حاصل کرلیا

اس موقع پر موقع پر چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری پروفیسر نصرواللہ یوسفزئی مہمان خصوصی تھے ان کیہمراہ انچارج میڈم رحم بی بی,حافظ ڈاکٹر عابد بھی موجود تھے۔

مردان نے پہلے بیٹنگ کی اور 67رنزبنایے تھزیب نے بہترین بیٹنگ کی اور دوچوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 15 رنز سکور کیے۔پاغوندہ نے 12رنزسکور کیے۔ انیسہ دس رنز پر ناٹ اوٹ رہی۔

ہزارہ کی جانب سے ایمن نے اٹھارہ رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو اوٹ کیا مومنہ نے دو وکٹ لیے۔جوابمیں ہزارہ نیایک سخت مقابلہ کیا لیکن اخر میں یہ فاینل چار رنز سے ہار گیی تھزیب,انیسہ اور سپنہ نے دو دو کھلاڑیوں کو اوٹ کیا،

اسی طرح خواتین سکواش فائنل پشاور نے ہزارہ کو دو ایک سے شکست دیکر فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا اس موقع پرڈائریکٹر آپریشن عزیز اللہ خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

error: Content is protected !!