آل پاکستان باسکٹ بال ٹورنامنٹ ؛ اسلام آباد اور رینجرز سیمی فاٸنل میں پہنچ گٸے

اسلام آباد، رینجرز آل پاکستان محمد ماجد اور عبدالناصر میموریل باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فاٸنل میں پہنچ گٸی

سیمی فاٸنل مقابلے ہفتہ کو کھیلیں جاٸینگے

پنجاب رینجرز اور اسلام آباد نے آل پاکستان محمد ماجد اور عبدالناصر میموریل باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں حریف ٹیموں کو شکست دیکر ایونٹ کے سیمی فاٸنل راونڈ میں پہنچ گٸے۔

ٹورنامنٹ کے چوتھے روز آخری پول راونڈ میچز میں اسلام آباد نے اپنے شاندار کھیل کی بدولت سندھ یلیو کو 14کے مقابلے میں 52 پواٸنٹس سے شکست دیتے ہوے سیمی فاٸنل راونڈ کیلٸے کوالیفاٸی کیا۔

اسلام آباد کی جانب سے علی کاظمی نے19 اور مومن جاوید نے 15پواٸنٹس سکور کرتے ہوے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔دوسرے میچ میں پاکستان واپڈا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنجاب رینجرز کیخلاف 71کے مقابلے میں 82پواٸنٹس سے جیت اپنے نام کی۔

میچ میں واپڈا کے کلیم اللہ نے 22اور محمد اسرار نے 17جبکہ رینجرز کے محمد مدثر نے 23پواٸنٹس سکور کٸے ۔ تیسرے میچ میں سندھ واٸٹس نے بلوچستان کو 46-87پواٸنٹس سے شکست دی۔

ٹورنامنٹ کے ناک آوٹ راونڈ میں آج (ہفتہ) کوپہلا سیمی فاٸنل میچ واپڈا اور اسلام آباد کے مابین کھیلا جاٸیگا جبکہ دوسرے سیمی فاٸنل میں اٸیر فورس اور پنجاب رینجرز مدمقابل ہوگی۔ ٹورنامنٹ کا فاٸنل دو جون کو کھیلا جاٸیگا۔

تعارف: News Editor