محکمہ سپورٹس ٹانک کی نااہلی عوام اور کھلاڑیوں کو سہولیات کی بجائے سہولیات چیھننے میں مصروف عمل
ٹانک کے واحد ٹاؤن ہال گراؤنڈ میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کےلئے لاکھوں روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ پویلین منشیات کے عادی افراد کی آماجگاہ میں تبدیل ہو گئی ہے ۔
پویلین کے کناروں پر لگی حفاظتی لوہے کی گرل، پنکھے ،لائٹ وغیرہ سب غائب جبکہ دروازے کھڑکیاں بھی مکمل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ضلعی سپورٹس آفیسر کا آفس بھی اسی گراؤنڈ پر ہے
جبکہ اس گراؤنڈ کے اپنے کلاس فور ملازمین بھی ہیں جو کہ اپنی ڈیوٹی کی بجائے گھر بیٹھے مفت تنخواہیں لینے کے ساتھ ساتھ صرف سپورٹس آفیسر کی جی حضوری میں مصروف ہوتے ہیں۔
کھیلوں کے شائقین نے صوبائی وزیر کھیل، ڈی جی سپورٹس اور ڈپٹی کمشنر ٹانک سے ذمہ داروں کے خلاف فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے.