واپڈا ،اٸیر فورس آل پاکستان محمد ماجد اور عبدالناصر میموریل باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے فاٸنل مں پہنچ گٸی

واپڈا ،اٸیر فورس آل پاکستان محمد ماجد اور عبدالناصر میموریل باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے فاٸنل مں پہنچ گٸی

اسلام آباد اور رینجرز کو سیمی فاٸنل میں شکست، خالد بشیر مہمان خصوصی تھے

پاکستان واپڈا اور اٸیر فورس نے اسلام آباد اور پنجاب رینجرز کو شکست دیتے ہوے آل پاکستان محمد ماجد اور عبدالناصر میموریل باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے فاٸنل کیلٸے کوالیفاٸی کرلیا۔

صدیق میمن سپورٹس کمپلیکس میں جاری میموریل ٹورنامنٹ کے سیمی فاٸنل راونڈ کے مہمان خصوصی پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خالد بشیر تھے

جبکہ فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری اور ٹورنامنٹ ڈاٸریکٹر یعقوب قادری سمیت دیگر شخصیات نے بھی سیمی فاٸنل میچز دیکھے۔ پاکستان واپڈا نے اپنی فتوحات کا سفر جاری رکھتے ہوے پہلے سیمی فاٸنل میچ میں اسلام آباد کو 51کے مقابلے میں 80پواٸنٹس سے شکست دی۔

واپڈا کے کلیم اللہ نے 17، محمد اسرار نے 12 جبکہ اسلام آباد کے علی کاظمی نے 14، جبران آصف نے12پواٸنٹس سکور کٸے۔ دوسرے سیمی فاٸنل میچ میں اٸیر فورس نے پنجاب رینجرز کو 57-86پواٸنٹس کیساتھ ناک آوٹ کرتے ہوے فاٸنل تک رساٸی حاصل کی۔

اٸیر فورس کی طرف سے عمیر جان اور مہتاب اکرم نے اٹھارہ، اٹھارہ پواٸنٹس کٸے۔ ٹورنامنٹ کا فاٸنل دو جون اتوار کو کھیلا جاٸیگا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے جو کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے۔

واضح رہے کہ محمد ماجد اور عبدالناصر مرحوم قومی ٹیم کی نماٸندگی کیساتھ ساتھ طویل عرصہ تک نیشنل ایونٹس میں پاکستان کی نماٸندگی کرتے رہےجن کی باسکٹ بال کھیل سے والہانہ محبت اور خدمات کے اعتراف میں میموریل ٹورنامنٹ منعقد کروایا جارہا ہے۔

error: Content is protected !!