پی سی بی انٹر یونیورسٹی وومینز کرکٹ ٹورنامنٹ ؛ کراچی یونیورسٹی کی مسلسل دوسری فتح

پی سی بی انٹر یونیورسٹی وومینز کرکٹ ٹورنامنٹ میں کراچی یونیورسٹی کی مسلسل دوسری فتح "،

اریجہ حسیب کی شاندار سنچری ۔

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)

پی سی بی وومین انٹر یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں این ای ڈی یونیورسٹی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں کراچی یونیورسٹی نے جناح یونیورسٹی کو باآسانی 138 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی ۔

کراچی یونیورسٹی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے۔ کراچی یونیورسٹی کی جانب سے اریجہ حسیب نے 15چوکوں کی مدد سے 106 رنز ناٹ آؤٹ

جبکہ کنزہ وہاب نے 6 چوکوں کی مدد سے 55 رنز اسکور کیئے ۔جناح یونیورسٹی کی ربیعہ طاہر نے 30رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے جناح یونیورسٹی کی ٹیم ایک مشکل حدف کو حاصل کرنے کی کوشش میں صرف 50 رنز بناسکی۔جناح یونیورسٹی کی ثانیہ حسین 20 رنز بناکر نمایاں رہیں۔

کراچی یونیورسٹی کی جانب سے طوبہ خان نے 3 رنز کے عوض 3وکٹیں ،کشور مائی نے 13رنز کے عوض 3وکٹیں ۔مشا کریم نے 10رنز کے عوض 2وکٹیں حاصل کیں ۔

اریجہ حسیب کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔مہمان خصوصی مبشر مختار ڈائریکٹر اسپورٹس سر سید یونیورسٹی کراچی نے اریجہ حسیب کو 5000 کیش انعام دیا ۔

دوسرے میچ میں جو کہ آئی بی اے اور نیو پورٹ کے مابین آئی بی اے کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جانا تھا نیو پورٹ یونیورسٹی کے مقررہ وقت پر گراؤنڈ پر نہ پہنچنے کی بناء پر آئی بی اے یونیورسٹی کو فاتح قرار دیا گیا.

error: Content is protected !!