ماہ نور علی نے سنگاپور جونیئرسکواش چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

 

پاکستانی کھلاڑی ماہ نور علی نے سنگاپور جونیئرسکواش چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

سنگاپور میں ہونیوالی سنگا پور جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں ماہ نور علی نے چین کی فینگ چن کو شکست دیکر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

ماہ نور علی کی جیت کا سکور 6-11، 7-11 اور 4-11 رہا، ماہ نور نے اس سے قبل آسٹریلین جونیئر اوپن میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔

اس سے قبل 14 اپریل 2024 کو پشاور سے تعلق رکھنے والی سگی بہنوں ماہ نورعلی اور مہوش علی نےآسٹریلین جونیئراوپن چیمپیئن شپ بھی جیت کر طلائی تمغہ حاصل کیا تھا۔

error: Content is protected !!