ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاپا نیو گنی کو شکست دے دی ہے۔
انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاپوا نیو گنی کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
137 رنز کا ہدف ویسٹ انڈیز نے 19 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، جونسن چارس صفر، برانڈن کنگ 34 اور نیکولس پورن 27 رنز بناکرپویلین لوٹ گئے۔
اس سے قبل پاپا نیو گنی کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 136رنز بنائے۔ٹونی 2 ، کپتان اساد21،لیگا سیاکہ1 , بو50، ہیری ہیری2، چارلس امینی12،چاڈ سوپر10 جبکہ ناؤ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین نے1، جوزف نے2، شیفرڈ نے ایک، رسل نے2، موتائی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ویسٹ انڈیز کے گیانا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹی20 ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز اور پاپوا نیو گنی پہلی مرتبہ آمنے سامنے ہیں۔
پاپوا نیو گنی پلیئنگ الیون ؛ پاپوا نیو گنی پلیئنگ الیون میں ٹونی اورا، اسد والا (کپتان)، لیگا سیاکا، سیس باؤ، ہیری ہیری، چارلس امینی، کپلن ڈوریگا (وکٹ کیپر)، علی ناؤ، چاڈ سوپر، کابوا موریا اور جان کریکو شامل ہیں۔
ویسٹ انڈیز کی پلیئنگ الیون ؛
ویسٹ انڈیز کی پلیئنگ الیون میں جانسن چارلس، برینڈن کنگ، نکولس پورن (وکٹ کیپر)، روسٹن چیس، آندرے رسل، روومین پاول (کپتان)، روماریو شیفرڈ، شیرفین ردرفورڈ، اکیلا حسین، الزاری جوزف اور گوڈاکیش موتی شامل ہیں۔