واپڈا نے آل پاکستان محمد ماجد اور عبدالناصر میموریل باسکٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا
فاٸنل میں اٸیر فورس کو اعصاب اشکن مقابلے کے بعد شکست، رینجرز نے تیسری پوزیشن حاصل کی
پاکستان واپڈا نے اٸیر فورس کو فیصلہ کن معرکہ میں اعصاب اشکن مقابلے کے بعد 67-68پواٸنٹس سے شکست دیکر آل پاکستان محمد ماجد اور عبدالناصر میموریل باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹاٸٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
صدیق میمن سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانیوالے میموریل ٹورنامنٹ کے فاٸنل کے مہمان خصوصی ایم ڈی یوناٸیٹڈ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ڈاکٹر بلال فیض تھے
جبکہ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خالد بشیر ، کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد یعقوب،
ٹورنامنٹ کے چیف آرگناٸزر ڈاکٹر محمد دراز خان، پی بی بی ایف کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری یعقوب قادری سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔ فاٸنل میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا
اور سنسنی خیز میچ کے آخری لمحات نے واپڈا نے اٸیر فورس کو 67پواٸنٹس کے مقابلے 68پواٸنٹس سے شکست ٹورنامنٹ کا فاٸنل اپنے نام کیا۔
واپڈا کی طرف سے ذین العابدین 34اور محمد اسرار نے 10جبکہ اٸیر فورس کی طرف سے عمیر جان نے 26پواٸنٹس سکور کٸے ۔ایونٹ کی تیسری پوزیشن کے میچ میں پنجاب رینجرز نے اسلام آباد کو 61-72 پواٸنٹس سے شکست دیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
واضح رہے کہ محمد ماجد اور عبدالناصر مرحوم قومی ٹیم کی نماٸندگی کیساتھ ساتھ طویل عرصہ تک نیشنل ایونٹس میں پاکستان کی نماٸندگی کرتے رہےجن کی باسکٹ بال کھیل سے والہانہ محبت اور خدمات کے اعتراف میں میموریل ٹورنامنٹ منعقد کروایا گیا۔