ٹی 20 ورلڈکپ کا امریکا میں آغاز: افتتاحی میچ میں امریکا کی کینیڈا کو شکست

ٹی20 ورلڈکپ کا امریکا میں آغاز: افتتاحی میچ میں امریکا کی کینیڈا کو شکست

….. اصغر علی مبارک…. ………..

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب نیویارک میں ہوئی، مختصر فارمیٹ کے بڑے معرکے کاپہلا میچ امریکا اور کینیڈا کی ٹیموں کے درمیان ڈیلاس میں کھیلا گیا۔

افتتاحی میچ میں میزبان امریکا نے کینیڈا کو 7 وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔امریکی شہر ڈیلاس میں کھیلے گئے

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے میچ میں کینیڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 194 رنز بنائے جس کے جواب میں میزبان ٹیم نے مطلوبہ ہدف 17.4 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔.

اس سے قبل امریکی کرکٹ ٹیم کے کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیت کر پہلے کینیڈا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کینیڈا کی جانب سے آرون جانسن اور نونیت دھالیوال نے ٹیم کو 43 رنز کا آغاز فراہم کیا،

دونوں بالترتیب 23 اور 61 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پرگٹ سنگھ 5، شریئس مووا 32، دلپریت باجوہ 11 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، جب کہ نکولس کرٹن نے 51 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ امریکا کی جانب سے علی خان، ہرمیت سنگھ اور کورے اینڈرسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

میزبان ٹیم کی جانب سے اسٹیون ٹیلر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے اور کپتان مونانک پٹیل 16 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹے، تاہم اینڈریو گوس اور آرون جونز نے 131 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

اینڈیو گوس نے 65 رنز بنائے، جب کہ آرون جونز نے 40 گیندوں پر 96 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جس میں 10 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے، جونز شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

کینیڈا کی جانب سے کلیم ثنا اور نکھل دتا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ واضح رہے کہ ایونٹ کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز اور پاپوا نیوگنی کی ٹیمیں گیانا میں مدمقابل تھیں۔

ٹی 20ورلڈکپ کا تیسرا میچ نمیبیا اور عمان کے درمیان بارباڈوس میں ہی کھیلا جائے گا، 3 جون کو 2 میچز کھیلیں جائیں گے، پہلے میچ میں سری لنکا – جنوبی افریقا اور دوسرے میچ میں افغانستان یوگینڈا مدمقابل ہوں گے۔

دوسری جانب پاکستانی ٹیم امریکی شہر ڈیلاس پہنچ چکی ہے، جہاں وہ اپنا افتتاحی میچ میزبان امریکا کے خلاف 6 جون کو کھیلے گی، جب کہ پاکستان کا دوسرا میچ اور میگا ایونٹ کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا 9 جون کو نیویارک میں ہوگا۔

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ کا نواں ایڈیشن امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں یکم جون سے 29 جون تک جاری رہے گا جس میں پہلی بار 20 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔

ایونٹ کے پہلے مرحلے کے لیے 20 ٹیموں کو 5،5 کے 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، جب کہ ہر ٹیم ابتدائی گروپ مرحلے میں 4،4 میچز کھیلے گی، ہر گروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں سپرایٹ میں پہنچ جائیں گے۔

اس کے بعد باقی 8 ٹیموں کو سپرایٹ مرحلے میں مزید دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جہاں تمام ٹیموں کو سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے 3،3 میچز کھیلنا ہوں گے

اور ہر گروپ کی دو سرفہرست ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل کھیلا جائے گا، جس کے بعد 2 ٹیمیں 29 جون کو بارباڈوس میں ٹرافی کی جنگ لڑیں گی۔

error: Content is protected !!