پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں منٹگمری جیمخانہ اور ڈھاکہ اسپورٹس کی کامیابی۔
زیڈ اے اسپورٹس اور ٹی ایم سی کلب کو شکست کا سامنا۔
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)
پی سی بی کے تعاون سے اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون دو کے زیراہتمام منعقدہ پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ 2024 میں دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا
راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گراونڈ گلبرگ پر کھیلے جانیوالے پہلے میچ میں منٹگمری جیمخانہ نے زیڈ اے اسپورٹس کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی زیڈ اے اسپورٹس کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ 34۰5 اوورز میں 175 رنز بناکر آوٹ ہوگئی
ذیشان مجاہد نے 40 رنز ، ایس ایم شایان ابدالی نے 34 رنز ، نعمان افضل نے 33 رنز اور صائم سلیمان نے 31 رنز اسکور کئے منٹگمری جیمخانہ کے اجمل جمال نے تین جبکہ بصیر شاہ اور سید علی مہر نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا
جواب میں منٹگمری جیمخانہ نے مطلوبہ ہدف 178 رنز 27۰2 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا محمد معظم نے 53 رنز ، عاقب انور جٹ نے ناقابل شکست 37 رنز ،
نعیم خان نے ناقابل شکست 35 رنز اور سید احسن علی شاہ نے 29 رنز اسکور کئے زیڈ اے اسپورٹس کی جانب سے محمد سلیمان عزیز نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
ایمپائرنگ کے فرائض بشیر عباسی اور رحمٰن بہادر نے سر انجام دئیے جبکہ سید مجتبٰی عالم آفیشل اسکورر تھے۔ راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گراونڈ یو پی پر کھیلے جانیوالے دوسرے میچ میں ڈھاکہ اسپورٹس نے ٹی ایم سی کرکٹ کلب کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
ٹی ایم سی کرکٹ کلب کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ 34۰2 اوورز میں 150 رنز بناکر آوٹ ہوگئی حارث درانی نے 58 رنز اور حارث علی خان نے 33 رنز اسکور کئے سردار ولی نے چار ، ظفر خان نے تین اور عبدالودود نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا
جواب میں ڈھاکہ اسپورٹس نے مطلوبہ ہدف 151 رنز 24۰1 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا جاوید ولی نے 43 رنز ، سردار ولی نے 31 رنز اور عادت خان نے 28 رنز اسکور کئے
ٹی ایم سی کرکٹ کلب کے احسن علی خان نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض شاہد اسلم اور اسد علی نے سرانجام دئیے جبکہ منہاج غوری آفیشل اسکورر تھے۔