پہلا پشاور انٹر سکول سکریبل ورڈز کپ اور انٹر سکول شطرنج چیلنج میں پشاور میں منعقد ہوں گے ۔

پہلا پشاور انٹر سکول سکریبل ورڈز کپ اور انٹر سکول شطرنج چیلنج میں پشاور میں منعقد ہوں گے ۔

میگا ایونٹس کی تیاریاں شروع ۔محمد وقار۔ کوآرڈینیٹر خیبر پختنخواہ سکریبل ایسوسی ایشن۔

۔پشاور( زوہیب احمد )

چیس فیڈریشن آف پاکستان و پاکستان سکریبل ایسوسی ایشن کی نگرانی میں خیبر پختنخواہ شطرنج و سکریبل ایسوسی ایشنز کے تعاون سے پہلا پشاور انٹر سکول شطرنج چیلنج کپ اور انٹر سکول سکریبل ورڈز کپ کے انعقاد کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ ۔

کوارڈینیٹر محمد وقار میڈیا سے بات کرتے ھوے کہا کہ ایونٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب پشاور میں منعقد کی جائے گی۔ سکولز پرنسپلز، اساتذہ سمیت سینکڑوں طلبا و طالبات شریک گے۔

ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے سٹوڈنٹس اپنی سپیشل پرفارمنس پیش کریں گے۔ تقریب میں کرکٹرز اور شوبز سمیت مشہور شخصیات کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

دنیا کی دو بہترین گیمز شطرنج اور نمبر ون ایجوکیشنل و سٹوڈنٹس موسٹ فیورٹ گیم سکریبل کے
پشاور میں طلبا و طالبات مابین انٹر سکول شطرنج چیلنج کپ اور سکریبل ورڈز کپ میں ہوں گے بڑے اور کانٹے کی ٹکر کے مقابلے دیکھنے کو ملےگے ان کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ میں تمام گورنمننٹ و پرائیویٹ،

سکولز اینڈ مدارس کے سینکٹروں طلبا و طالبات شرکت کر سکیں گے ۔میگا ایونٹس کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ سکریبل گیم واقعی میں ایک ورلڈ کلاس بہترین لرننگ ٹریک ہے ۔

آج کے ڈیجیٹل دور میں موبائل کے زیادہ اور غلط استعمال نے زیادہ تر سٹوڈنٹس کو پڑھائی سے دور کر دیا ہے اور تمام والدین، پرنسپلز، اساتذہ کرام اپنے بچوں اور پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے پریشان ہیں۔

سٹوڈنٹس کو بہت جلد لرننگ ٹریک پر لانے کے لیے سکریبل گیم ایک بہترین اور زبردست ورلڈ کلاس پلیٹ فارم ہے۔ اس گیم کے سیکھنے اور کھیلنے سے سٹوڈنٹس کی زہنی استعداد کار میں اضافہ ہوتا ہے

اور سٹوڈنٹس کو پڑھائی میں جو بنیادی مشکلات درپیش رہتی ہیں جن میں سپیلنگ مسٹیکس، پڑھائی میں دل نہ لگنا۔ پڑھائی کو وقت کم اور موبائل پر وقت زیادہ دینا، سبق کا یاد نہ ہونا۔

سبجیکٹس ٹیسٹس و امتحانات کا پریشر ، رٹا لگانا ، نقل کی طرف دھیان وغیرہ ان سب کا بہترین اور فوری حل سکریبل گیم ہی ہے۔ یہ گیم نہ صرف سٹوڈنٹس کو کھیل ہی کھیل میں پڑھائی کی جانب راغب کر رہی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ بہترین سٹوڈنٹ بھی بنا رہی ہے۔

یہ گیم حیرت انگیز طور پرتمام سٹوڈنٹس کو اپنے تمام سبجیکٹس، ٹیسٹس، امتحانات کو سمجھنے اور یاد کرنے میں بھرپور مدد اور آسانیاں فراہم کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وقت ہے کہ والدین، پرنسپلز اور اساتذہ کرام اپنے بچوں کی تعلیم کے لیے سکریبل گیم سے کتنا استفادہ کرتے ہیں۔ ۔

محمد وقار نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہو گی کہ تمام پرنسپلز، اساتذہ، والدین، گورنمننٹ و پرائیویٹ سکولز و مدارس کے سربراہان اپنے تمام بچوں کو اس ورلڈ کلاس ایجوکیشنل گیم سے ضرور روشناس کروائیں

تاکہ تمام طلبا و طالبات بہترین سٹوڈنٹس بن کر ملک و قوم کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں۔ اور اپنے والدین اور خاندان کا سہارا بن سکیں۔
سکریبل ایونٹ میں کلاس 3 سے کلاس10 تک کے طلباء و طالبات ٹورنامنٹ میں شرکت کر سکتے ہیں ۔

تعارف: News Editor