خیبر پختون خوا کی تاریخ میں پہلی بار ٹرانسپلانٹ گیمزکا شاندار انعقاد

خیبر پختون خوا کی تاریخ میں پہلی بار ٹرانسپلانٹ گیمزکا شاندار انعقاد

صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے سیدعاقل شاہ اور سابق ورلڈ چیمپئن قمرزمان نے انعامات تقسیم کئے

پشاور(زوہیب احمد)

خیبر پختون خوا کی تاریخ میں پہلی بار منعقد ہونے والے ٹرانسپلانٹ گیمز میں مختلف جسمانی اعضاء کی پیوند کاری کرنے والے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین کے دل جیت لئے۔

حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں ایک روزہ مقابلوں کا اہتمام خیبر پختون خوا میڈیکل ٹرانسپلاٹیشن اتھارٹی نے پشاور کے مختلف بڑے ہسپتالوں کے تعاون سے کیا تھا۔

خیبر پختون خوا پولیس کے کھلاڑیوں اور سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے اراکین نے کھیلوں کے انعقاد میں منتظمین کا بھرپور ساتھ دیا۔

ورلڈ ٹرانسپلانٹ ڈے کی مناسبت سے منعقد ہونے والے ان کھیلوں میں کرکٹ مقابلے حیات کرکٹ سٹیڈیم میں ہوئے جن میں صوبے بھر سے آئے ہوئے کھلاڑیوں نے شرکت کی کے پی ریڈ نے کے پی بلیو ٹراسپلانٹ کی ٹیم کو سات وکٹوں سے ہرا دیا۔

حال ہی میں اپنے جسمانی اعضاء کی پیوند کاری کرنے والے کھلاڑیوں نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ ثابت کیا کہ وہ بیماریوں کو شکست دینے کی اہلیت رکھتے ہیں اور ٹرانسپلانٹیشن کے بعد واپس اپنی زندگی میں لوٹ آئے ہیں۔

ممتاز معالج ڈاکٹر آصف ملک اور ڈاکٹر محمد طاہر نے مشترکہ طور پر کرکٹ مقابلوں کا افتتاح کیا۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے میچ دیکھا۔ فٹبال مقابلوں میں کے پی ریڈ نے کے پی بلیو کو ایک گول سے ہرا دیا

واحد گول سجاد نے سکور کیا۔ بیڈمنٹن مقابلوں کا افتتاح سکواش کے سابق لیجنڈ قمر زمان نے کیا صوبے کے مختلف شہروں سے بارہ کھلاڑیوں نے مقابلوں میں حصہ لیا۔

خیبر پختون خیبرخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ نے ڈاٹ مقابلوں کا افتتاح کیا جس میں بیس کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ ٹیبل ٹینس مقابلوں میں سولہ مرد و خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

بعدازاں انعامات تقسیم کرنے کی رنگا رنگ اور یادگار تقریب منعقد ہوئی۔ سید عاقل شاہ اور قمر زمان مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر آصف ملک نے بتایا کہ خیبر پختون خوا کی تاریخ میں پہلی بار منعقد ہونے والے ٹرانسپلانٹ گیمز کے انعقاد کا بنیادی مقصد جسمانی اعضا ء کی پیوند کاری کرنے والے کھلاڑیوں اور یہ اعضاء عطیہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں کھیلوں سے ہی خود کو بیماریوں سے بچایا جا سکتا ہے اس سلسلہ میں عالمی سطح پر بھی کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے کہ ٹرانسپلانٹ کرنے والوں کو زندگی کی خوشیوں کی جانب لوٹایا جا سکے۔۔

ڈاکٹر محمد طاہر نے ٹرانسپلانٹ گیمز کا انعقاد کرنے پر خیبر پختون خوا میڈیکل ٹرانسپلاٹیشن اتھارٹی کا شکریہ ادا کیا۔ سکواش کے سابق عالمی چیمپئن قمر زمان نے کہا کہ جب انہیں ان مقابلوں میں شرکت کی دعوت ملی

تو انہون نے فورا حامی بھر لی کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ جسمانی اعضاء کی پیوند کاری کرنے والوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنا قابل قدر اقدام ہے جس پر ڈاکٹر آصف ملک اور ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

خیبر خوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ ٹرانسپلانٹیشن ڈے کے موقع پر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد لائق ستائش ہے۔

یہ مقابلے ہر سال باقاعدگی کے ساتھ منعقد ہونے چاہئیں اس سلسلہ میں صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن منتظمین کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

سید عاقل شاہ اور قمر زمان نے کھلاڑیووں کو گولڈ اور سلور میڈل پہنائے اور سرٹیفیکٹس تقسیم کئے۔قبل ازیں ڈاکٹر آصف ملک نے دونوں نامور شخصیات کو اپنے ادارے کی جانب سے شیلڈز پیش کیں

error: Content is protected !!