فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ ؛ سعودی عرب اور تاجکستان کے خلاف میچوں کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر راؤنڈ 2 کے سعودی عرب اور تاجکستان کے خلاف میچوں کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

گول کیپر: یوسف بٹ، ثاقب حنیف، حسن علی، ڈیفنڈرز: عبداللہ اقبال، محمد فضل، حسیب خان، راؤ عمر حیات، مامون موسیٰ، محمد صدام، وقار احتشام، معین احمد، عبدالرحمان، مڈ فیلڈرز: راحس نبی، اوٹس خان، علی عزیر، عمیر علی،

توقیر الحسن، عالمگیر غازی، علی ظفر فارورڈز: عمران کیانی، میکائیل عبداللہ، فرید اللہ، عدیل یونس اور شائق دوست شامل ہیں۔

پاکستان کا مقابلہ 6 جون کو اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں سعودی عرب سے ہوگا جس کے بعد پاکستان 11 جون کو تاجکستان کے خلاف دوشنبہ میں مقابل ہوگا

error: Content is protected !!