ملتان ڈسڑکٹ انڈر 19 ریجن کا چیمپئن بنا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری انٹر ڈسڑکٹ انڈر 19ٹورنامنٹ میں ملتان ڈسڑکٹ کی ٹیم نے اپنے آخری میچ میں وہاڑی ڈسڑکٹ کی ٹیم کو 293رنز کے بھاری مارجن سے بچھاڑتے ہوٙئے ملتان ریجن میں ناقابل شکست رہتے ہوئے چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

ایونٹ کے آخری میچ میں ملتان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 446رنز کا شاندار مجموعہ تشکیل دیا۔ سمیر مہناس اور رانا عدیل مشتاق نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا ۔

رانا عدیل مشتاق نے 205 رنز سات چھکوں اور 23چوکوں کی مدد سے جبکہ سمیر منہاس نے 34چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 223رنز بنائے اور آوٴٹ نہیں ہوئے۔ واحد وکٹ وہاڑی کے اسد عمران نے حاصل کی ۔

بعد میں ملتان ٹیم نے بلے بازی کی طرح باولنگ میں بھی کمال دکھاتے ہوئے وہاڑی کی ٹیم کو 153رنز پر آوٴٹ کردیا۔ اسد عمران نے 55جبکہ محمد احمد خان نے 29رنز بنائے ۔

ملتان ٹیم کی طرف سے عمر وارث نے تین عبدالرافع گیلانی بلال خان شہاز سعید نے دو دو جبکہ محمد وقاص نے ایک وکٹ حاصل کی۔سمیر منہاس اور عدیل مشتاق مین آف دی میچ قرار پائے ۔محمد منیر دلشاد علی ایمپائر حافظ حمزہ سکورر تھے۔

دریں اثناء ملتان ڈسڑکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے تمام ممبران اور کلبوں کے صدور آرگنائز نے منیجر ٹیم امتیاز رسول کوچ سلیم الہٰی اسسٹنٹ کوچ کلیم فاروقی اور ٹرینر محمد حسن جمیل کو مبارکباد دی

ڈسڑکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد ارسلان خان نے کہا کہ جلد ہی چیمپئن ٹیم کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!