آزاد کشمیر میں کرکٹ کی دنیا کا بڑا مسئلہ سجانے کی تیاریاں جاری ہیں۔
سابق کپتان شاہد آفریدی کشمیر سپریم لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر ہوں گے،
18 ستمبر سے شروع ہونے والی کشمیر سپریم لیگ میں قومی کرکٹرز حصہ لیں گے۔ کشمیر سپریم لیگ کے چیئرمین مسعود خان نے سابق کپتان معین خان کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کے ایس ایل کے شیڈول کا اعلان کیا۔
30 ستمبر تک ’لیگ فار پیس‘ کے بینر تلے ایونٹ کے میچ مظفرآباد اور راولپنڈی میں ہوں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ایسے باصلاحیت نوجوانوں کی کمی نہی جو تھوڑی توجہ،
تربیت اور محنت و مشق سے ابھر کر سامنے آسکتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ کشمیر کا امیج دنیا بھر میں بلند ہو۔کشمیر سپریم لیگ کی افتتاحی قریب پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔
شیڈول کے مطابق کشمیر سپریم لیگ کے 4 میچز مظفر آباد میں کھیلے جائیں گے جہاں پر اختتامی تقریب بھی منعقدہو گی، ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں شریک ہوں گی جن میں مظفرآباد فالکن، راولاکوٹ یونائیٹڈ، باغ رائلز، کوٹلی کنگز، میرپور اسٹالینز اور اوورسیز پیٹریاٹس شامل ہیں
کے ایس ایل ترجمان کے مطابق کشمیر سپریم لیگ کا مقصد کرکٹ کی متحد طاقت کے ذریعے امن اور ہم آہنگی کا فروغ ہے، اس لیگ میں کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملے گا اور شائقین کو اپنی ٹیموں کی حمایت میں اکٹھا ہونے کے لیے ایک پلیٹ فارم میسر آئے گا۔