ساؤتھ ایشین ٹیبل ٹینس چمپئن شپ میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑی کا پشاور پہنچنے پر تپاک استقبال
صوبائی وزیر کھیل فخر جہاں نے شایان فاروق کے گلے میں ہار پہناتے ہوئے انھیں مبارکباد دی
پشاور (زوہیب احمد)
خیبرپختونخوا کے ٹیبل ٹینس کے انٹرنیشنل پلئیر شایان فاروق کی سری لنکا میں منعقد ہونے والے ساؤتھ ایشین ٹیبل ٹینس چمپئن شپ میں تیں میڈل حاصل کرنے کے بعد جب قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور پہنچے
صوبائی وزیر کھیل فخر جہان اور ڈائریکٹر سپورٹس عزیزاللہ خان ایڈمنسٹریٹر جعفرشاہ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے مرکزی نائب صدر کفایت اللہ خان ٹیبل ٹینس کے میل کوچ ابصار فیمیل کوچ مومنہ خان اور ٹیبل ٹینس اکیڈمی پشاور کے میل اور فیمیل کھلاڑیوں نے ان کا بھر پور استقبال کیا۔
صوبائی وزیر کھیل فخر جہاں نے شایان فاروق کے گلے میں ہار پہناتے ہوئے انھیں شاباش دی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولت فراہم کرے گی
اور جو کھلاڑی قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں محکمہ کھیل ان کی بھر پور سپورٹ کرے گی انہوں نے کہا کہ کھیل موجودہ حکومت کے ترجیحات میں شامل ہے یہ اس بات کی غمازی کرتا ہے
کہ محدود مدت میں دو بڑے ایونٹ منعقد کروائے گئے اور تیسرے ایونٹ کی تیاری شروع ہے انہوں نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ مزید محنت کریں اور اپنے صوبے ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کریں انہوں نے یقین دہانی کرائی
کہ انٹرنیشنل پلئیرز کی ہو ممکن مدد کی جائے گی یاد رہے کہ شایان فاروق نے ڈبل میں سلور سنگل اور ٹیم ایونٹ میں براونز میڈل حاصل کیا۔