آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ؛ اسکاٹ لینڈ نے نمیبیا کو پانچ وکٹ سے ہرا دیا۔

بارباڈوس کے شہر برج ٹاؤن میں کنسنگٹن اوول اسٹیڈیم میں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بارہویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے نمیبیا کو پانچ وکٹ سے ہرا دیا۔

نمیبیا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اسکاٹ لینڈ کو جیت کیلئے 156 رنز کا ہدف دیا،نیمیبیا کی جانب سے اننگز کا آغاز اچھا نہیں رہا اور اوپر جے بی کوٹنر بغیر کوئی رن بنائے واپس لوٹ گئے۔

نمیبیا کے کپتان گرہارڈ ایراسمس نے شاندار بیٹنگ کی اور 31 گیندوں پر 52 رنز اسکور بنائے، زین گرین 28 اور نکولاس ڈیون نے 22 رنز بنائے۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے براڈ وہیل نے 4 اوورز میں 33 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیاجبکہ براڈ کیوری نے 2، کرس سول، کرس گریوز اور مائیکل لیسک نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے کپتان رچی بیرنگٹن نے 35 گیندوں پر 47 رنز بنائے، مائیکل لیسک نے 35، مائیکل جونزنے 26 اور برانڈن مک مولن نے 19 رنز بنائے۔

نمیبیا کی جانب سے گرہارڈ ایراسمس نے 2، روبن ٹرمپلمن، ٹینجنی لنگیمنی اور برنارڈ شولز ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے 18.3 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔

error: Content is protected !!