پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں امریکا کے خلاف میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے،
بابر اعظم اب ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔
بھارتی سپر اسٹارت ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے بیٹر بن گئے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا کے خلاف میچ میں 16 واں رن لے کر بابر اعظم کوہلی سے آگے نکل گئے۔
اس وقت بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں دنیا میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن چکے ہیں، ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں 4038 رنز بنائے ہیں جبکہ بابر نے انھیں امریکا کے خلاف میچ میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
اس میچ سے قبل بابر کے 4023 رنز تھے انھوں نے اس میچ میں 44 رنز اسکور کرتے ہوئے اپنے مجموعی ٹوٹل کو 4067 تک پہنچا دیا ہے۔
اس سے قبل بابر نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 32 رنز کی اننگز کھیل کر بھارتی ہم منصب کو ٹی ٹوئنٹی میں زیادہ رنز بنانے والوں میں پیچھے چھوڑ دیا اور دوسرے نمبر پر فائز ہو گئے تھے۔
بابر اعظم نے اس اننگ میں 20 واں رنز اسکور کرتے ہوئے روہت شرما (3974) رنز کو پیچھے چھوڑ دیا تھا، روہت نے نے 151 میچوں میں اتنے رنز بنا رکھے ہیں۔