رائزنگ اسٹار کرکٹ کلب کی مسلسل دوسری کامیابی۔”
افنان خان کی شاندار سنچری ، اسداللہ حمزہ کی جارحانہ باؤلنگ ،”
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پی سی بی زون چار انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز آر ایل سی اے گلبرگ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں رائزنگ اسٹار کرکٹ کلب نے الممتاز کرکٹ کلب کو بآسانی 226 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔
رائزنگ اسٹار کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3۔36 اوورز میں 303 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ افنان خان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 9 چوکوں اور 10 چھکوں کی مدد سے 116 ،
اسد اقبال نے 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 48 ، عبداللہ فضل نے 4 چوکوں 3 چھکوں کی مدد سے 43 ، اسداللہ حمزہ نے 37 رنز بنائے۔
فرمان علی نے 3، زین العابدین ، محمد اسحاق اور محمد اسامہ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں الممتاز کرکٹ کلب 3۔25 اوورز میں صرف 77 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ محمد اسامہ نے 22 رنز بنائے۔
فاسٹ بولر اسداللہ حمزہ نے جارحانہ باؤلنگ کرتے ہوئے 5 رنز دیکر 4 ، محمد اسامہ نے 13 رنز دیکر 3 اور افنان خان نے 19 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔