پی بی سی سی ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی کا ساتواں ایڈیشن آج سے ایبٹ آباد میں شروع

پی بی سی سی ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی کا ساتواں ایڈیشن آج سے ایبٹ آباد میں شروع ہو رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن محمد بلال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس ٹورنامنٹ میں چاروں صوبوں خیبر پختونخوا ،پنجاب ،سندھ اور بلوچستان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔

جس میں مجموعی طور پر 56 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔ٹورنامنٹ کے دوران کل 13میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ٹورنامنٹ 7دن تک جاری رہے گا ۔

ٹورنامنٹ کے تمام میچز ایبٹ آباد پبلک سکول کے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے ۔جس میں ملک بھر کے مایا ناز بلائنڈ کرکٹر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے ۔

جبکہ ٹورنامنٹ کے اختتام پر ٹورنامنٹ کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے 22کھلاڑیوں کو اس سال کے آخر میں پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے چنا جائے گا۔

error: Content is protected !!