کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے معاملات کی نگرانی کیلٸے تین رکنی کمیٹی قاٸم
کمیٹی الیکشن سمیت کلبوں کی سکرونٹی کرے گی، پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن
پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے معاملات کی نگرانی کیلٸے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے معاملات کی نگرانی کے لیے تین رکنی کمیٹی حال ہی میں منعقدہ پی بی بی ایف کی جنرل کونسل کے اجلاس کے دوران کیے گئے
فیصلے کی روشنی میں کیا جس میں کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے طویل عرصے سے زیر التوا انتخابات پر تفصیلی جاٸزہ لیا گیا۔نئی تشکیل دی گئی
کمیٹی میں معروف سابق باسکٹ بال کھلاڑی محفوظ الحق، اشفاق احمد، اور وسیم الرحمن شامل ہیں۔ جو باسکٹ بال کے لیے اپنی اہم خدمات کے لیے جانی پہچانی شخصیات ہیں۔
کمیٹی کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن سے منسلک کلبوں کی مکمل جانچ پڑتال، سکروٹنی اور نوے سے سو روز کے اندر انتخابات کے انعقاد کو یقینی بناے گی جس سے کراچی میں باسکٹ بال کا ایک منظم اور موثر نظام تشکیل پائے گا۔
پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس کمیٹی کے ساتھ تعاون کریں تا کہ کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے منصفانہ انتخابات کو یقینی بنایا جا سکے۔