کپتان بابر اعظم نے امریکہ سے میچ ہارنے کی وجہ بتا دی

امریکہ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست پر کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کا کہنا تھا ہمیں یکے بعد دیگر وکٹیں گرنے سے نقصان ہوا۔

اگلے میچز میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔

ڈیلس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پاور پلے میں اچھی بیٹنگ نہیں کر سکے، ابتداء میں جلد وکٹیں گرنے کی وجہ سے بڑا سکور نہیں بنا پائے، میری اور شاداب کی پارٹنر شپ لگی جس کے بعد دو وکٹیں گر گئیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ وکٹیں گرنے سے ہم نے مومینٹم پھر کھو دیا، ہمیں مڈل آرڈر کو بہتر کرنا پڑے گا، ابتداء کے چھ اوورز میں مشکل پیش آئی تھی مگر پھر ہم نے کم بیک کیا، اس پچ پر ہماری باؤلنگ کے مطابق سکور مناسب تھا۔

دوسری جانب امریکی کپتان کا کہنا تھا ٹاس جیت کر پاکستان کو کم ہدف پر آئوٹ کرنا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔کوشش ہوگی جیت کا تسلسل آنے والے میچز میں بھی برقرار رکھیں۔

ٹیم کی محنت کی وجہ سے کامیابی حاصل ہوئی ہے،پاکستان کے خلاف میچ کے لیے پورے جذبے سے میدان میں اترے،فیلڈنگ،بالنگ اور بیٹنگ میں ہماری کارکردگی اچھی رہی۔

پاکستان کے خلاف کامیابی بڑی اچیومنٹ ہے،بالرز کو کریڈٹ جاتاہے کہ پاکستان کو 160رن تک محدود رکھا۔

error: Content is protected !!