ایبٹ آباد میں ساتویں پی بی سی سی ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ سپر لیگ کا آغاز ہو گیا
اس حوالے سے ایک پروقار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جسمیں سابق کور کمانڈر جنرل ریٹائرڈ آیاز رانا ،پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخواکے صوبائی نائب صدر کمال سلیم سواتی ،
سابقہ ڈی جی سپورٹس طارق محمود،وائس پرنسپل ایبٹ آباد پبلک سکول ڈاکٹر سردار عنایت الرحمن ،صدرورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ سید سلطان شاہ ،ڈائریکٹر مارکیٹنگ پی بی سی سی سید سلیمان بخاری،ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن پی بی سی سی محمد بلال نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
جنرل ریٹائرڈ آیاز رانا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نابینا کرکٹ کے لیے ایبٹ آباد میں گرانڈ کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔
کمال سلیم نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے وفد کی سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی سے جلد ملاقات کی یقین دہانی کروائی ۔وائس پرنسپل APS نے آئندہ بھی بلائنڈ کرکٹ کے لیے گرانڈ کی فراہمی کی پیشکش کی ۔
اس سلسلے میں ابتدائی طور پر دو میچز کھیلے گئے ۔پہلا میچ میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مابین کھیلا گیا جسمیں کے پی کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے 28 رنز سے فتح اپنے نام سمیٹی ۔پنجاب نے ٹاس جیت کے خیبر پختونخوا کو پہلی بیٹنگ کی دعوت دی ۔
خیبر پختونخوا کی ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 239کا ٹارگٹ دیا۔جس میں خیبر پختونخوا کے کپتان بدر منیر کے ناقابل شکست 112 رنز شامل ہیں۔ ۔جبکہ پنجاب کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنا پائی۔یوں خیبر پختونخوا نے میچ 28رنز سے جیت لیا۔
کے پی، کے بدر منیر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ دوسرے میچ سندھ اور بلوچستان کے مابین کھیلا گیا جسمیں سندھ کی ٹیم فاتح قرار پائی ۔سندھ نے ٹاس جیت کے بلوچستان کو پہلی بیٹنگ کی دعوت دی ۔
بلوچستان نے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 224رنز بنائے ۔جواب میں سندھ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف نثار علی کی شاندار سنچری کی کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 18 اوورز میں حاصل کر لیا۔
سندھ کے نثار علی کو انکی عمدہ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جنھوں نے 100رنز بنائے ۔لیگ کے تیسرے دن بھی دو میچز کھیلے جائیں گے ۔