وادی تیراہ۔ ڈی جی سپورٹس اور محکمہ سپورٹس ضلع خیبر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

وادی تیراہ۔ سپورٹس چیئرمین حاجی شیر محمد آفریدی کی سربراہی میں تیراہ کے کھلاڑیوں نے ڈی جی سپورٹس اور محکمہ سپورٹس ضلع خیبر کے خلاف ورسک کرکٹ گراؤنڈ شلوبر میں احتجاجی مظاہرہ کیا،

اس موقع پر تیراہ سپورٹس کے چیئرمین حاجی شیر محمد آفریدی سمیت وادی تیراہ میدان کے مختلف علاقوں اور قبیلوں سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔

مظاہرین نے محکمہ سپورٹس کے وادی تیراہ میدان کے کھلاڑیوں کے ساتھ جاری سوتیلی ماں جیسا سلوک پر ان کے خلاف سخت نعرہ بازی کی اور کہا کہ ڈی جی سپورٹس اور ضلعی سپورٹس افسر تیراہ کے کھلاڑیوں کے حقوق پر قابض ہیں،

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں سے وادی تیراہ کے کھلاڑیوں کے نام پر مختلف ڈونرز اور غیر سرکاری تنظیموں سے کروڑوں روپے فنڈ وصول کر کے ہڑپ کیا گیا ہے، لیکن دہشت گردی سے متاثرہ وادی تیراہ میدان کے کھلاڑیوں کو کچھ نہیں دیا گیا ہے،

مظاہرین نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا اور کور کمانڈر پشاور سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وادی تیراہ میدان کے کھلاڑیوں کے نام پر وصول فنڈز کے لیے انکوائری کمیشن بنائی جائے اور جو بھی عناصر ملوث پائے گئے ان سے وادی تیراہ میدان کے کھلاڑیوں کا حق لیا جائے اور تیراہ کے کھلاڑیوں کو ان کا حق دیا جائے،

دوسری جانب مظاہرین نے ورسک کرکٹ گراؤنڈ شلوبر پر جاری تعمیر کام میں ناقص میٹریل کے استعمال پر غم و غصّے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بار بار اس حوالے سے آواز بلند کی ہے،

جس پر ایم پی اے عبدالغنی آفریدی نے الیکشن لیتے ہوئے باقاعدہ انکوائری کمیشن بھی بنا دیا ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ آج بھی وہی پرانی روایت برقرار ہے

اور جاری تعمیراتی کام میں کوالٹی اور کوانٹٹی کا نام و نشان تک نہیں، جو وادی تیراہ میدان کے کھلاڑیوں کے ساتھ ظلم و بربریت کے مترادف ہے،

اس موقع پر وادی تیراہ میدان کے کھلاڑیوں نے وادی تیراہ میدان سپورٹس چیئرمین حاجی شیر محمد آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حاجی شیر محمد آفریدی اپنی مدد آپ کے تحت وادی تیراہ میدان کے کھلاڑیوں کے تمام ضروریات پوری کرنے کے

ساتھ ساتھ مختلف کھیلوں کی سرگرمیاں بھی اپنی جیب خرچ سے برداشت کر رہے ہیں جو ڈائریکٹر سپورٹس خیبرپختونخوا اور محکمہ سپورٹس ضلع خیبر کے لیے نہایت شرم کی بات ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ اگر ہمیں اپنے حقوق نہیں دیئے گئے تو اپنا حق حاصل کرنے کے لیے عید کے دسویں روز سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

error: Content is protected !!