فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ 2 کے میچ میں شرکت کے لیے قومی فٹ بال ٹیم تاجکستان روانہ ہوگئی۔
پاکستان اور تاجکستان کے درمیان میچ 11 جون کو دوشنبہ میں شیڈول ہے مگر قومی ٹیم کو تاجکستان روانگی میں مشکلات کا سامنا تھا۔
قومی ٹیم نے فیصل آباد سے براستہ دبئی دوشنبہ جانا تھا تاہم نجی ایئرلائن کی پرواز 2 بار تاخیر کے بعد ہفتے کے روز منسوخ ہوگئی تھی۔
پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے قومی ایئرلائن سے چارٹرڈ پرواز کے لیے رابطہ کیا تھا مگر وہاں سے کوئی جواب نہ ملنے پر وزیراعظم آفس سے رابطہ کیا گیا۔ تاہم اب قومی فٹبال ٹیم لاہور سے دوشنبہ کے لیے روانہ ہوچکی ہے،
جہاں قومی ٹیم فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2 کا آخری میچ کھیلے گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔