پاکستان مسلم لیگ کے رہنما حنیف عباسی نے الزام عائد کیا ہے کہ پوری قوم کرکٹ ٹیم سفارش ہے۔
ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے لیگی رہنما حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم پہلے امریکا سے بھی ہارچکی ہے، ہمیشہ پیپلز پارٹی، ن لیگ یا پی ٹی آئی اپنا پسندیدہ بندہ لگاتے ہیں۔
پروفیشنل کی بجائے اپنی مرضی کا بندہ کرکٹ کیلئے لگایا جاتاہے، ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی سلیکشن کرنے والوں کو پکڑا جائے،کرکٹرز نے قوم کو مایوس کیا ان کے اشتہار بھی بند کرنے چاہئیں۔
حنیف عباسی نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پوری قومی کرکٹ ٹیم سفارشی ہے، انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کو ویرات کوہلی کے برابر کر دیا گیا ہے۔
ویرات کوہلی کی بہت ساری میچ وننگ اننگز ہیں، لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ بابراعظم ذاتی طور پر کھیلتا ہے اور اپنی اننگز کو بڑا کرتا ہے،بابراعظم نے ایک بھی میچ وننگ اننگز نہیں کھیلی۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کسی ایک پلیئر پر بھی اعتماد نہیں کر سکتا، شاداب خان، عماد وسیم جیسے پلیئرز نے تو کلب کرکٹ سے بھی کم کھیلا ہے، اگر کھلاڑیوں سے کرکٹ کھلانیہے تو ان کی ماڈلنگ ختم کرنی ہو گی،اگر ماڈلنگ کرنی ہے تو کرکٹ میں رزلٹ بھی تو دیں۔