ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ ؛ جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو 4 رنز سے شکست دے دی

ٹی 20 ورلڈ کپ کے 21ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو 4 رنز سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

نیویارک میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش کی جانب سے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیے گئے 114 رنز کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بناسکی۔ توحید ہرودی کی 37 اور محمود اللہ کے 20 رنز کی بنگلہ دیش کو کامیابی نہ دلوا سکے۔

کیشو مہاراج نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کگیسو ربادا اور انرک نورکیانے نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنائے اور بنگل ہدیش کو جیت کے لیے 114 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ہینرک کلاسن 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ڈیوڈ ملر نے 29 رنز کی اننگ کھیلی، کوئنٹن ڈی کاک 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کپتان ایڈن مرکرام 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

بنگہ دیش کی جانب سے تنظیم حسن نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، تسکین احمد نے دو اور رشد حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلہ دیش کی پلئینگ الیون ؛ تنزید حسن، لٹن داس، نجم الحسن شانتو (کپتان)، توحید ہردوئے، شکیب الحسن، محمود اللہ، جیکر علی، رشاد حسین، تنظیم حسن، تسکین احمد اور مستفیز الرحمان بنگکی دیشی پلئینگ الیون کا حصی ہیں۔

جنوبی افریقہ کی پلئینگ الیون ؛ کوئنٹن ڈی کاک، ریزا ہینڈرکس، ایڈن مارکرم (کپتان)، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، ٹرسٹن اسٹبس، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، اینریچ نورٹجے اور اوٹنیل بارٹمین جنوبی افریقہ کی پلئینگ الیون میں شامل ہیں۔

error: Content is protected !!