پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا کیربیئن پریمیر لیگ سے معاہدہ؟

قومی کرکٹ ٹیم کے تین اہم کھلاڑیوں کا کیربیئن پریمیر لیگ ( سی پی ایل ) میں معاہدہ طے پاگیا۔

کیربیئن پریمیر لیگ 2024 کا آغاز 29 اگست سے ہوگا۔

قومی ٹیم کے بیٹر فخر زمان ، آلراؤنڈر عماد وسیم اور فاسٹ باؤلر محمد عامر کا سی پی ایل میں معاہدہ ہوا
سی پی ایل کی ٹیم انٹیگا اینڈ باربوڈا فیلکنز کی جانب سے تینوں کھلاڑیوں کو آئندہ ایڈیشن کے ڈرافٹ سے قبل ہی سائن کیا گیا ۔ کیربیئن پریمیر لیگ 2024 کا آغاز 29 اگست سے ہوگا۔

فالکنز نے اپنے ڈیبیو سیزن کے لیے آسٹریلیا کے آف اسپنر کرس گرین اور افغانستان کے آل راؤنڈر عظمت اللہ عمرزئی کو بھی سائن کیا ہے۔

مجموعی طور پر فیلکنز نے اب تک 12 کھلاڑیوں کو سائن کیا ہے جس کا مطلب ہے کہ انہیں اپنے اسکواڈ کو راؤنڈ آؤٹ کرنے کے لیے جولائی میں ہونے والے ڈرافٹ میں مزید پانچ کھلاڑیوں کو سائن کرنے کی ضرورت ہوگی۔

تعارف: News Editor