پہلی جونئیر ایس جی اے اوپن گالف چیمپئن شپ 12 جون سے شروع ہوگی
ایونٹ میں 21 سال کے پروفیشنل گالفرز بھی حصہ ہونگے
ڈی ایچ اے کنٹری اینڈ گالف کلب کراچی میں کھیلی جانے والی پہلی جونئیر اوپن گالف چیمپئن شپ سندھ گالف ایسوسی ایشن کے تعاون سےکھیلی جارہی ہے جس میں ملک بھر کے بوائز اینڈ گرلز سمیت 80 گالفرز حصہ لے رہے ہیں
چیمپئن شپ چار کیٹیگریز میں کھیلی جارہی ہے، جن میں 10 سال سے کم عمر کے گالفرز کے علاوہ 11 سے 13 سال 14 سے 18 عمر کے گالفرز اور انڈر 21 سال کے پروفیشنل گالفرز بھی ایونٹ کا حصہ ہونگے
سندھ گالف ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل کرنل زاہد اقبال کا کہنا ہے کہ چیمپئن شپکا مقصد نرسری لیول پر گالف کی پروموشن ہے تاکہ مستقبل میں یہاں سے نامور گالفرز سامنے آسکیں جو دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کریں ایونٹ کی ٹوٹل انعامی رقم چالیس لاکھ روپے ہے