پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں الشہزاد کرکٹ کلب اور کوہ نور کرکٹ کلب کی کامیابی

پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں الشہزاد کرکٹ کلب اور کوہ نور کرکٹ کلب کی کامیابی۔
قذافی جیمخانہ اور مجاہد جیمخانہ کو شکست کا سامنا ،

قدرت اللّٰہ کی ڈبل سینچری ، زین اللّٰہ کی سینچری یاسین محمد کی پانچ وکٹیں

پی سی بی کے تعاون سے اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون دو کے زیراہتمام منعقدہ پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ 2024 میں دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا

راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گراونڈ یو پی پر کھیلے جانیوالے پہلے میچ میں الشہزاد کرکٹ کلب نے قذافی جیمخانہ کو 337 رنز سے شکست دیدی الشہزاد کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ مقررہ 40 اوورز میں ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا مجموعہ 486 رنز اسکور بورڈ پر سجاۓ قدرت اللّٰہ نے ٹورنامنٹ کی پہلی ڈبل سینچری اسکور کی

انہوں نے مجموعی طور پر 251 رنز صرف 106 گیندوں پر اسکور کئے جس میں 18 چوکے اور 23 چھکے شامل تھے اس کے علاوہ زین اللّٰہ نے بھی شاندار سینچری 103 رنز 78 گیندوں پر 11 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے اسکور کی

اس کے علاوہ ضیاء خان بھی 30 گیندوں پر 82 رنز اسکور کئے جس میں 6 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے قذافی جیمخانہ کے ارسلان انصاری نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا

ہدف کے تعاقب میں قذافی جیمخانہ کی پوری ٹیم 25۰5 اوورز میں 149 رنز بناکر آوٹ ہوگئی محمد طلحٰہ نے 36 ، محمد صدیق نے 35 اور فہد متین نے 22 رنز اسکور کئے الشہزاد کرکٹ کلب کی جانب سے گُل حسن ،

حمداللّٰہ ، محمد اسلم اور محمد کاکڑ نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض محمد یونس اور ر محمد ریحان نے سرانجام دئیے جبکہ سید فیصل صدیقی آفیشل اسکورر تھے۔

راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گراونڈ یو پی پر کھیلے جانیوالے دوسرے میچ میں کوہ نور کرکٹ کلب نے مجاہد جیمخانہ کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کر بعد 5 رنز سے شکست دیدی

کوہ نور کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 37۰2 اوورز میں 149 رنز بناکر آوٹ ہوگئی حیدر عباس نے 39 رنز اور محمد جعفر نے 28 رنز اسکور کئے

مجاہد جیمخانہ کے منیرالرحمٰن نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ عذیر حُسین اختر نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہدف کے تعاقب میں مجاہد جیمخانہ کی پوری ٹیم 22۰5 اوورز میں 144 رنز بناکر آوٹ ہوگئی

منیرالرحمٰن نے 52 رنز اور برہان محمود نے 38 رنز اسکور کئے کوہ نور کرکٹ کلب کے یاسین محمد نے 34 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا

جبکہ عبداللّٰہ شریف نے 35 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض اصغر شاہ اور احتشام نے سرانجام دئیے جبکہ سید معاذ علی آفیشل اسکورر تھے

error: Content is protected !!